سه شنبه: 1403/02/4
Printer-friendly versionSend by email
آية اللہ العظميٰ صافي گلپائگاني كي نظر ميں گدائي اور مصنوعي ناخن كا شرعي حكم

س ۔ عورتوں كے لئے مصنوعی ناخن لگوانے كا كیا حكم ہے ؟ 
جواب ۔ ایسا مصنوعی ناخن لگوانا جس كو وضو و غسل كرتے وقت نكالا نہ جا سكتا ہو ، شرعاً جائز نہیں ہے لیكن اگر كسی نے لگوا لیا ہے تو اگر ممكن ہو تو اسے نكال دے تاكہ معمول كے مطابق غسل اور وضو كر سكے اور اگر نكالنا ممكن نہیں ہے تو اسی طرح سے غسل اور وضو جبیرہ كے طور پر كرے اور احتیاط كے طور پر تیمم بھی كرے ۔

س ۔ ہونٹ یا بھنووں پر گدائی كروانے كا كیا حكم ہے ؟ 
جواب ۔ اگر یہ عمل كھال تك پانی پہنچنے میں مانع نہیں ہے تو كوئی حرج نہیں ہے البتہ چونكہ یہ زینت ہے اسلئے اسے نامحرم سے چھپانا واجب ہے ۔

Thursday / 15 January / 2015