چهارشنبه: 1403/02/5
Printer-friendly versionSend by email
آیت اللہ العظمیٰ صافی کی مسؤل حوزہ علمیہ سے ملاقات اورنصیحت
شہرعلماء کے وجودسے خالی نہیں ہوناچاہئے، طلاب کو چاہئے کہ شہروں میں تشریف لے جائیں ۔

عظیم مرجع آیت اللہ صافی گلپائیگانی مدظلہ العالی نے حوزہٴ علمیہ  کے  مسوٴل   جناب ربانی کی ملاقات کی درخواست کو قبول فرمایا:

ملاقات کے  آغاز  میں جناب ربانی نے حوزہٴ  علمیہ کی مفصل رپورٹ اورآئندہ کے لائحۂ عمل کی تفصیلات  پیش کی۔

آیت اللہ صافی نے بھی شکریہ اداکرتے ہوئے جناب ربانی سے فرمایا: علماء و طلاب حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے خادم ہیں اورعلماء وطلاب کی خدمت،حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت ہے کہ جس میں الحمد للہ آپ کامیاب ہیں اورخدا کی عنایات سے آئندہ بھی کامیاب ہوں گے۔

معظم لہ نے اپنے بیانات میں علماء و طلاب کا ہرشہرمیں موجودہونے کے سلسلہ میں اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تمام علماء و طلاب کا قم میں موجود رہناصحیح نہیں بلکہ جس نے بھی ایک حد تک تحصیل علم کیا ہے اوراپنے علاقہ میں تاٴثیرگزار ہے اس کو چاہئے کہ قم سے ہجرت کرے اورتبلیغ دین میں مشغول ہوجائے ۔ مختلف شہروں میں علماء کاموجود رہنادین کو فساد اورانحرافات سے محفوظ رکھتا ہے۔ البتہ آپ کا فریضہ ہے کہ جو طلاب دیگر شہروں میں موجود ہیں ان کوزیادہ سہولیات فراہم کریں تا کہ علماء کا اس شہر میں ٹھہرنے کا شوق زیادہ ہو اورراہ تبلیغ ہموار ہو۔

آیت اللہ العظمیٰ صافی مد ظلہ العالی نے اس ملاقات میں ماضی میں طلاب کی معاشی حالت کی سختیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ماضی میں طلاب کی مالی حالت بہت خراب تھی اورزندگی گزارنا بہت سخت تھا جو کہ قابل تصورنہیں ہے۔ لیکن الحمد للہ خدا کے لطف وکرم اورحضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عنایات سے  آج طلاب کی حالت میں کافی بہتری آئی ہے اور  اسے  مزید  بہتر  کرنے  کی  کوشش  کریں۔

اس عظیم  مرجع نے  طلاب کی خدمت کو باعث فخر جانتے ہوئے فرمایا: اس سلسلہ میں انسان جو بھی بقدرکفایت اسباب فراہم کر سکتا ہے وہ کرے اوران افراد کے خود مختارہونے کے اسباب فراہم کرے تا کہ طلاب بے فکر ہوکرتحصیل علم کریں اوردین اسلام کی تبلیغ میں مشغول رہیں، یہ کام ایک عظیم اجروثواب کاحامل ہے۔

معظم لہ نے خاتمۂ گفتگو میں حوزہ علمیہ کے ان تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اوران کی مزید توفیقات کے لئےدعا کی جو طلاب کی بہتری کے سلسلہ میں زحمات انجام دے رہے ہیں ۔

Wednesday / 4 February / 2015