جمعه: 1403/01/10
Printer-friendly versionSend by email
مہر ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھنے کی صورت میں شوہر کو قید کرنے کے متعلق سوال کا جواب

 

بسمه تعالی
بزرگ مرجع حضرت آیت‌ الله العظمی صافی ‌گلپایگانی مدظله‌الشریف

السلام علیکم؛

آپ کی خدمت میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ افسوس ہے کہ ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ مہر کا رواج ہو گیا ہے جو بذات خود خاندان کے بعض امور میں خلل کا باعث ہے۔کچھ ایسے ہی خاندانوں میں زیادہ مہر ہونے کی وجہ سے شوہر اسے ادا کرنے سے قاصر ہوتا ہے اور زوجہ مہر معاف بھی نہیں کرتی ،جس کی وجہ سے شوہر کو گرفتار کرکے قید کر دیا جاتا ہے۔

اگر شوہر مہر ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو کیا اسلام کی رو میں اسے قید کر دینا شرعی اور جائز امر ہے؟

بسم الله الرحمن الرحیم

علیكم السلام و رحمة‌الله
كلّی طور پر اگر مقروض ، اپنا قرض ادا کرنے پر قادر نہ ہو(چاہے وہ مہر ہو یا مہر کے علاوہ کوئی اور قرض) تو اسے مہلت دی جانی چاہئے،اور اسے قید کر دینا شرعاً جائز نہیں ہے۔والله العالم

 لطف الله صافی

Monday / 23 May / 2016