پنجشنبه: 1403/01/9

گرانقدر دانشور جناب ڈاکٹر مہدوی دامغانی کی رحلت کی مناسبت سے حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی قدس سرہ کے دفتر کی جانب سے تعزیتی پیغام
بسمه تعالی انا لله و انا الیه راجعون ولائی دانشور جناب ڈاکٹر مہدوی دامغانی کی رحلت کی خبر انتہائی افسوس اور غم کا باعث بنی ۔ خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کے اس محترم ادیب ، مصنف اور عاشق نے اپنی بابرکت زندگی قرآن اور اہل بیت علیہم السلام کی نورانی تعلیمات نشر و اشاعت اور ترویج میں گزاری اور بہت سے شاگردوں کی تربیت کی۔ حضرات ائمہ معصومین علیہم السلام اور بالخصوص حضرت ابا عبد اللہ الحسین...
بسم الله الرحمن الرحیم و َما نَقَموا مِنهُم إِلّا أَن یُؤمِنوا بِاللَّهِ العَزیزِ الحَمیدِ ہم جمعہ کے دن افغانستان کی مسجد قندوز میں ہونے والے وحشیانہ جرائم پر (جس میں بڑی تعداد میں نمازی اور بے گناہ افراد شہید ہوئے ) حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس اور سوگوار و مصیبت زدہ خاندانوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔ کیا حکومتیں مظلوم اور بے گھر افغان بھائیوں اور...
بسم الله الرحمن الرحیم انّ ربّک لبالمرصاد  آج کل دنیا بہت ہی خوفناک اور افسوسناک واقعات کا مشاہدہ کر رہی ہے ، اور اس ظلم و بربریت  اور جرائم سے انسانیت کا ضمیر اور انسانوں کی پاکیزہ فطرت شرمندہ ہے ۔ کیاکسی گروہ کے لئے یہ  ممکن ہے کہ وہ خود کو انسان کہلوائے ، لیکن وہ (گروہ) انسانوں کے خلاف ہی ان تمام جرائم کا مرتکب بھی ہو ؟! ان دہشت گردوں کی خشونت ، بربریت اور درندگی ایک...
بسم الله الرحمن الرحیم السلام علیكم ورحمة الله وبركاته أیّها الشیخ الجلیل آیة الله الصافی  لقد وصلتنی رسالتك القیّمة، التی فحواها إكبارك لما قام به رئیس المحكمة الدستوریة النمساویّة السید كریستوف غرابنفاتر من إبطال حكم المحكمة الجائر الذی كان قد منع المسلمات من حقّهن فی ارتداء الحجاب، وشكرك لرئیس المحكمة على هذا العدل والنصرة للحق، وإنّنی بدوری أشكرك على هذه الهمة وعلى هذا الاهتمام...
بسمه تعالی إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیهِ رَاجِعُونَ فاضل دانشور ، ناشر و مروّج تعلیمات و معارف نوارنی قرآن و اہل بیت علیہم السلام ، سلالۃ السادات جناب ڈاکٹر کلب صادق نقوی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت غم اور افسوس کا باعث بنی ۔ ایک ایسی شخصیت جو اپنی انتہک  کوششوں کی وجہ سے شیعوں پر بہت بڑا حق رکھتی ہے ۔ ہمارا ان سے بہت قریبی رابطہ تھا اور ہم انہیں متعہد ، متواضع ، پارسا اور مجاہد سمجھتے...
بسم الله الرحمن الرحیم یَا بَنِیَّ اذْهَبُوا فَتَحَسَّسُوا مِنْ یُوسُفَ وَأَخِیهِ وَلَا تَیْأَسُوا مِنْ رَوْحِ اللَّهِ و أَكْثِرُوا  الدُّعَاءَ بِتَعْجِیلِ الْفَرَجِ فَإِنَّ ذَلِكَ فَرَجُكُم‏ ۱۵ شعبان کی مبارک رات ؛ وہ رات ہے کہ جس میں عالم ہستی کے سرمایہ ، تمام پیغمبروں اور اماموں کی امید ، انسانیت کو ظالموں کے شر سے نجات دلانے والے، عادلانہ عالمی حکومت قائم کرنے والے حضرت بقیۃ...
باسمہ تعالیٰ نہایت  ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ اسلام کے عظیم سالار ، سرفراز مجاہد لیفٹینٹ جنرل جناب حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی خبر موصول ہوئی ۔ اس شہید نے اپنی پوری زندگی اسلام ، عوام کی خدمت اور اسلامی اقدار کی حفاظت کے لئے وقف کر دی ۔ یہ عظیم شہید حضرات معصومین علیہم السلام اور بالخصوص سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا محب اور عاشق تھے ؛ جو اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کی پیروی...
بسم الله الرحمن الرحیم نہایت ہی افسوس سے بزرگوار عالم اور اسلام و ولایت کے حقیقی مدافع جناب علامہ محقق حاج سید جعفر مرتضی عاملی رضوان اللہ علیہ کی رحلت کی غمناک خبر دریافت کی ؛ انا لله و انا الیه راجعون ۔ ایک ایسی شخصیت کہ جس نے اپنی بابرکت عمر صحیح تاریخ اسلام ، مذہب حقۂ جعفری ، شبہات کے جوابات اور اہل بیت علیہم السلام کے نورانی معارف کے دفاع میں بسر کی اور عالم اسلام ، حوزات علمیہ اور...
بسم الله الرحمن الرحیم الحمدلله ربّ العالمین و الصّلوة و السلام علی أشرف الأنبیاء و المرسلین حبیب إله العالمین أبی‌القاسم محمد و آله الطاهرین سیّما بقیة الله فی الأرضین عجّل الله تعالی فرجه الشریف ہم آستان ملائک پاسبان حضرت امام زین العابدین علیہ الصلاۃ و السلام سے توسل اور تعظیم و تکریم کے عنوان سے منقعد ہونے والی اس ملکوتی و ولائی کانفرنس میں شرکت کرنے والے اہل بیت نبوت علیہم السلام کے...
بسم الله الرحمن الرحیم الحمدلله الذی جعلنا من المتمسکین بولایة امیرالمؤمنین و الائمة المعصومین علیهم السلام لاسیما مولانا بقیة الله المهدی عجل الله تعالى فرجه الشریف و رزقنا الفوز بلقائه ۔ السلام علیکم و رحمة الله  ہم ماہ شریف ذی الحجہ کے مبارک ایّام اور بالخصوص مباہلہ کے بزرگ ، عظیم اور جاودانی دن کے احترام اور امیر المؤمنین علی علیہ السلام کو نو نفس نفیس پیغمبر صلی اللہ علیہ و...
  بسم الله الرحمن الرحیم وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ یُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَمِیدِ ان دنوں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ناگوار حوادث  ہر آزاد انسان کے دل کو رنجیدہ و متأثر کر رہیں ہیں ۔ کشمیر کے بے گناہ اور مظلوم عوام  ایسا کون سا  جرم اور گناہ کیا ہے  کہ جس کی وجہ سے آج ہندوستان کی فوج انہیں بدترین ظلم و ستم  کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ کئی...
باسمه تعالی انا لله و انا الیه راجعون فقیہ بزرگوار آیت اللہ جناب حاج شیخ قربان علی محقق کابلی قدس سرہ  کی رحلت غم اور تأسف کا باعث بنی ۔ اس پارسا عالم نے اپنی بابرکت زندگی کلمۂ الٰہی کی سربلندی ، قرآن اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے نورانی معارف کی نشر و اشاعت اور فاضل و مہذب شاگردوں کی تربیت کرنے میں بشر کی ۔ آپ  کی دینی اور عام المنفعۃ خدمات بہت زیادہ ہیں ...
بسم الله الرحمن الرحیم سنہ ۱۴۴۰ ہجری کا ماہ مبارک رمضان عالمِ انسانیت کی تاریخ اور حیاتِ بشری میں بہت ہی ناگوار اور تلخ سانحہ کی یاد دلاتا ہے ۔ اس سال مکتب اسلام کے پہلے حقیقی و واقعہ موحّد ، مدرسۂ الٰہیات قرآن کے  بے مثال اور نمونہ معلم ، حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے برحق وصی و جانشین ، عدالتِ مجسم ، مظلوموں کے یاور اور ظالموں کے دشمن ، یتیموں کے انیس و مونس اور پدر...
بسم الله الرحمن الرحیم وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ یُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَمِیدِ نہایت ہی افسوس سے یہ خبر ملی کہ حجاز کی ظالم و سفاک حکومت نے بہت ہی وحشتناک جرم انجام دیا ہے کہ اس ظالم  حکومت کی سیاہ تاریخ میں جس کی مثال نہیں ملتی ۔ سعودی عرب کے ظالموں کے ہاتھوں بے گناہ اور مظلوم جوانوں کو شہید کیا گیا ۔ اگرچہ ان شہداء کے لئے یہ سعادت ، افتخار اور عظیم مرتبہ ہے ؛...
  بسم الله الرحمن الرحیم إنّا لله و إنّا إلیه راجعون عالم ربانی آیت ‌الله آقای حاج شیخ محمد مؤمن رحمه الله علیه کی رحلت بہت ہی دکھ اور افسوس کا باعث ہے ۔ اس فقیہ نے اپنی بابرکت زندگی کلمۃ اللہ کی سربلندی ، اہل بیت اطہار علیہم السلام کے معارف کی تبلیغ و ترویج ، نشر و اشاعت ، فاضل شاگردوں کی تربیت اور لوگوں کی ہدایت کرنے میں بسر کی ۔ تقویٰ ، زہد اور سادہ زیستگی آپ کے رفتار و کردار...
  بسم الله الرحمن الرحیم خداوند حکیم اپنی کتاب کریم قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے : ’’ یَرْفَعِ اللّه الَّذِینَ آمَنُوا مِنکُمْ وَالَّذِینَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ ‘‘ اور حضرت امام  جعفر صادق علیه السلام فرماتے ہیں : ’’ الرَّاوِیةُ لِحَدیثِنا یَشُدُّ بِه قُلُوبَ شِیعَتِنا أفضَلُ مِن ألف عَابد ‘‘ السلام علیکم  و رحمة الله و برکاته ہم عتبہ مقدسہ حسینیہ علیہ الصلاۃ...
بسم الله الرحمن الرحیم   مُطَهَّــرُونَ نَقِیّاتٌ ثِیابُـهُم *** تَجرِی الصَّلاةُ عَلَیهِــم أَینَما ذُکِــروا فاللهُ لـمَّا بَرا خَـلقـاً فَـأَتقَنَهُ *** صَـفَاکُم و اصـطَفَاکُــم أیُّهَا الــبَشَرُ فَأنتُمُ المَلَأُ الأَعلی وَ عِندَکُم *** عِلمُ الکِتَابِ وَ مَا جَاءَت بِهِ السُّوَر   اس قدسی و مکلوتی محفل میں حاضر تمام مفکرین اور دانشوروں کی خدمت میں مخلصانہ سلام...
    بسم الله الرحمن الرحیم قال الله الحکیم : «أَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِی» خدا کا درود و سلام ہو ان لوگوں پر کہ جو نماز کو برپا کرتے ہیں ، توحید کی ندائے آسمانی پر لبیک کہتے ہیں اور خالق کائنات کا ذکر  کرتے ہیں اور اسے یاد کرتے ہیں۔    خدا کا درود اور رحمت ہو ان لوگوں پر کہ جو لوگوں کو  جاویدانہ حیات و زندگی ، دائمی سعادت اور انسان کے حقیقی کمال کی...
بسم الله الرحمن الرحیم «وَ مَا رَمَیتَ إذ رَمَیتَ وَ لکِنَّ اللهَ رَمی» خداوند متعال کا بے حد شکر ہے کہ خدائے بزرگ وبرتر نے اپنے فضل و کرم اور حضرت ولی عصر امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خاص عنایات سے سپاہ اسلام کو سپاہ کفر اور انسان دشمن سپاہ پر کامیابی عطا فرمائی ۔ دشمن اپنے افکار سے شیطان اور صیہونزم کی خدمت میں عمل پیرا تھا کہ جو اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر...
بسم الله الرحمن الرحیم جناب حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج سید کلب جواد نقوی زید توفیقہ السلام  علیکم ہم عید سعید  غدیر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور ہمیں یہ معلوم ہوا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی صاحب نے ہندوستان میں لوگوں کے جمع غفیر  میں اس وقت اپنی تقریر روک دی کہ جب اسپیکر سے  صداء توحید  اور اسلام کی آسمانی و ملکوتی ندا یعنی اذان...
بسم الله الرحمن الرحیم بحرین کے رہبروں میں سے ایک بزرگ مجاہد و عالم شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو اس ملک میں حاکم حکومت کی طرف سے منسوخ کرنا تعجب کا باعث اور بے حد افسوسناک ہے اور یہ تمام شہری، انسانی اور شرعی قوانین کے منافی ہے۔ جب مسلمانوں اور اسلامی ممالک کو دشمنوں اور مستکبروں کے مقابلہ میں اتحاد و یگانگت کی سخت ضرورت ہے لیکن افسوس کہ کچھ اسلامی ممالک کے سربراہ اپنی ملت کی مظلومیت کی آواز...
  بسم الله الرحمن الرحیم الحمدلله ربّ العالمین، ثمّ الصّلوة و السّلام علی حبیبه و خیرته أبی‌القاسم المصطفی محمّد و علی أهل بیته الطّیبین الطّاهرین لا سیّما بقیّة الله الأعظم الّذی یملأ الأرض عدلاً و قسطاً بعد أن ملئت ظلماً و جوراً عجّل الله تعالی فرجه الشّریف قال الله تعالی فی کتابه المبین: «وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِینَ» ہم مسجد توحید(اوسلو) میں...
ایران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر نے اس ملک کی حکومت اور عوام کا تعزیتی پیغام پہنچایا ۲۴ فروری سنہ ۲۰۲۲ ء بروز جمعرات کو ایران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب رحیم حیات قریشی  صاحب ایک  وفد کے ہمراہ مرجع عالیقدر مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی قدس سرہ کے بیت الشرف آئے اور پاکستان کی ملت اور حکومت  کی جانب سے اس عظیم مرجع کی رحلت کی  مناسبت سے تعزیت و...
حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی رضوان الله تعالی علیه کی رحلت کی مناسبت سے مراجع عظام کے تعزیتی پیغام
حضرت آیت الله العظمی جوادی آملی بسم الله الرحمن الرحیم انا لله وانا الیه راجعون شیخ الفقهاء و المراجع حضرت آیة الله العظمی حاج شیخ لطف الله صافی گلپایگانی (قدس الله نفسه الزکیه) کی افسوسناک رحلت پر ختمی امامت حضرت ولی عصر (أرواحنا فداه) ، مراجع تقلید، دنیائے اسلام کے حوزات علمیّه ، اساتید معظم اور اس عظیم الشأن مرجع  کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال کی...
رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام
حضرت آیت‌ الله العظمی صافی گلپایگانی رضوان الله تعالی علیه کے انتقال کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام
بسم اللہ الرحمن الرحیم عالی مقام فقیہ اور بابصیرت مرجع حضرت  آیت اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی رضوان اللہ علیہ کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ۔ آپ حوزۂ علمیہ قم  کے ایک ستون اور  علمی و عملی لحاظ سے برجستہ اور نمایاںشخصیات میں سے تھے ، اور اس مبارک حوزہ میں سب سے سابقہ عالم تھے ۔ مرحوم آیت اللہ بروجردی کے زمانے میں آپ اس عظیم استاد کے سب سے ممتاز شاگردوں...
بسم الله الرحمن الرحیم السلام علیک یا اباعبدالله و علی الارواح التی حلت بفنائک و اناخت برحلک ایران کے معزز اور مؤمن عوام کو مطع کیا جاتا ہے کہ زعیم حوزات علمیہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی تشییع جنازہ اور الوداعی رسومات کل بروز بدھ صبح ۱۰ بجے قم المقدس میں جہاد اسکوائر پر واقع مدرسہ امام خمینی سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر تک منعقد ہوں گی...
بسم الله الرحمن الرحیم الذین تتوفیهم الملائکه طیبین یقولون سلام علیکم ادخلوا الجنه بما کنتم تعملون. چند لمحہ پہلے ایک بیدار مرجع ، عالم ، اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی حرمت کے غیور محافظ و پاسبان ، حق و احکام الٰہی کی گویا زبان ، حضرت ولی عصر ارواحنا فداء کے خادم ، زعیم حوزات علمیہ حضرت آیت الله العظمیٰ صافی گلپائیگانی قدس سرہ الشریف  کا قلب حکم الٰہی سے بند ہوگیا، جن کی روح...
افغانستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مناسبت سے عظیم الشأن شیعہ مرجع حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی دام ظلہ الوارف کا پیغام
بسمه تعالی وَ مَنْ‌ قُتِلَ‌ مَظْلُوماً فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِیِّهِ‌ سُلْطَاناً افغانستان میں خدا سے بے خبر اور انسانیت سے دور گروہ کے ہاتھوں بہت سے معصوم بچوں اور مظلوم انسانوں کی شہادت اور کثیر تعداد میں زخمی ہونے کا المناک واقعہ دنیائے اسلام میں غم اور افسوس کا باعث بنا ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ، جو رحمت و ضیافت الٰہی کا مہینہ ہے ، بیگانوں کے کارندوں اور انسانیت کے...
باسمه تعالی ہم ہوائی جہاز کے گرنے کے افسوسناک  واقعہ پر مرحومین کے پسماندگان کی خدمت میں ایک مرتبہ پھر تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور اسی طرح ہم کرمان کے سانحہ میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی خدمت میں بھی تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور خدا کی بارگاہ میں ان تمام مرحومین کی مغفرت و رحمت اور پسماندگان کے لئے صبر و اجر کے لئے دعاگو ہیں ۔ نیز یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ  ۹۸/۱۰/۲۵...
مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپیگانی دام ظلہ الوارف نے سیستان و بلوچستان میں سیلاب کے افسوسناک واقعہ پر سیلاب زدہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور سیلاب زدہ علاقوں کی موجودہ صورت حال  کا جائزہ لینے اور ان علاقوں  کے شریف لوگوں کی مدد کے لئے ایک ہیئت (کمیٹی) کو ان علاقوں کی طرف بھیجا اور فرمایا کہ : محترم مؤمنین سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے سہم مبارک امام علیہ السلام...
محترم محققین اور اہل تحقیق حضرات  توجہ فرمائیں  : حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی کی قابلِ قدر  کتاب "النهضة الحسینیة و علم الامام علیه‌السلام" عتبه مقدّسه حسینیه کے توسط سے زیور طبع سے آراسته ہو گئی ۔  کریم اہل بیت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولاست با سعادت کے موقع پر عتبہ مقدسۂ حسینیہ کے تحت اشراف مؤسسہ وارث الأنبیاء کے مسئول اور معاونین نے شیعوں کے عالیقدر...
بسمه تعالی ہم تمام روزہ داروں کی اطاعات و عبادات کی قبولیت کے لئے دعا گو ہیں ۔  مرجع عالیقدر حضرت آیت‌ الله العظمی صافی گلپایگانی مدظله الوارف کی نظر میں زکات فطره‌ اور روزے کے کفارے کی مقدار و میزان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں :   –  مؤمنین ایک صاع ( ۳ کلو گرام ) گندم یا چاول کی قیمت کو قوتِ غالب کے عنوان سے زکاۃ فطرہ  کے طور پر ادا کریں ۔ –  غیر عمدی روزے کے...
باسمه تعالی قال الله الحکیم : وَ إِذَا الْمَوْؤُدَةُ سُئِلَتْ بِأَیِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ سر زمین وحی مدینۃ النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے معصوم و مظلوم اور عزیز بچے  زکریا کی شہادت کی غمناک ، المناک اور افسوسناک خبر موصول ہوئی ۔ یہ جرم اسلام اور انسانیت کے برخلاف پلید افکار رکھنے والے ایک شخص نے انجام دیا کہ جو  ظاہر طور پر انسان دکھائی دینے والے افراد کی خباثت کی عکاسی کرتا...
وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللہیان نے آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی دام ظلہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبد اللہیان نے وزارت خارجہ کی موجودہ کارکردگی اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات پر مبنی رپورٹ پیش کی ۔ حضرت آیت الله العظمی صافی نے حضرت زینب سلام الله علیہا کی ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے خطے کے ممالک اور عالم اسلام کے حوالے سے وزارت خارجہ کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا...
آج جمعرات ۱۳ ذی القعدہ سنہ ۱۴۴۲ ہجری کے دن مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی دامت برکاتہ ، امیر المؤمنین حضرت امام علی بن ابی طالب سلام اللہ علیہما کی ملکوتی بارگاہ کے مطہر پرچم کی زیارت سے شرفیاب ہوئے ۔ اس معنوی پروگرام میں جناب ڈاکٹر ہادی انصاری کے توسط سے معظم لہ کی خدمت میں آستان ملائک پاسبان علوی علیه آلاف التحیة و الثناء کے متولی کا سلام پہنچایا گیا ۔ مرجع عالیقدر...
۱۹  محرم الحرام سنہ ۱۴۴۱ ہجری بروز جمعرات کو  ایران میں تعینات عراقی سفیر نے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی مدظلہ الوارف سے ان کے بیت الشرف میں ملاقات کی اور مملکت عراق کی جانب سے اربعین کے زائرین کی خدمت کے متعلق رپورٹ پیش کی ۔ آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایّام عزاء کی مناسبت سے تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے ایران اور...
وقف اسلام کی سنت حسنہ ہے اور الحمد للہ ہماری عوام اس پر بخوبی عمل پیرا ہے ۔ واقف کی نیت کا مکمل نفاذ وقف کی ثقافت کی حفاظت اور اس عمل کی جانب لوگوں کی رغبت کا باعث ہے ۔ فراموش شدہ موقوفات کو احیاءکریں ۔
۷ جمادی الثانی سنہ ۱۴۴۰ ہجری بروز منگل (۱۴ اسفند ۱۳۹۷) سازمان اوقاف و خیریہ ایران کے سربراہ نے اپنے کچھ معاونین اور صوبہ قم میں سازمان اوقاف کے سربراہ کے ہمراہ مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی مدظلہ الوارد کے بیت الشرف میں  آپ سے ملاقات کی اور آپ کے بیاناتِ عالیہ سے مستفید ہوئے ۔ اس ملاقات کے آغاز میں حجۃ السالام و المسلمین جناب خاموشی نے سازمان اوقاف و خیریہ  ...
۲۳ فروری بروز شنبہ (بمطابق ۴ اسفند سنہ ۱۳۹۷ ) کو بحرین میں شیعوں کے رہبر جناب سیخ عیسیٰ قاسم کی مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی مدظلہ العالی سے آپ  کے گھر پر ملاقات ہوئی کہ جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
  -  گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری زیادہ شاندار انداز میں منعقد ہو گی ۔ -  لوگوں میں مکارم اخلاق کی ترویج کے لئے حوزۂ علمیہ کے مبلغین پر بہت اہم اور سنگین ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ -  امر بالمعروف اور نہی از منکر کو احیاء کرنا معاشرے کے نواقص اور خامیوں کو دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔  ماہ محرم الحرام اور حضرت...
ہیوسٹن (امریکہ) میں اسلام مرکز کے مسئول حجة ‌الإسلام والمسلمین جناب ڈاکٹر بدیعی نے بیت مرجع عالیقدر حضرت آیت‌الله العظمی صافی گلپایگانی مدظله الوارف میں آپ سے ملاقات کی۔ اس اسلامی مرکز کے مسئول اور امریکہ میں مسلم کانگریس کے ترجمان نے اس ادارہ کی کارکردگی کے متعلق رپورٹ پیش کی۔ نیز انہوں نے امریکہ میں مسلمانوں کی سالانہ کانفرس کے بارے میں بتایا کہ جس میں امریکہ بھر سے تقریباً ۳۰۰۰ مذہبی...
انڈونیشیا اور ہندوستان کے اہلسنت علماء کی آیت اللہ صافی سے ملاقات : دشمنوں کے مقابلہ میں سب مسلمان متحد ہو کر ایک دوسرے سے تعاون کریں: آیت اللہ العظمیٰ صافی کی تاکید   ۱۱ خرداد ۱۳۹۵ بمطابق ۳۱ مئی ۲۰۱۶ء کوانڈونیشیا اور ہندوستان کے بعض علماء و دانشوروں نے بیت مرجع عالیقدر حضرت آیة الله العظمی صافی گلپایگانی مدظلّه‌الوارف میں آپ سے ملاقات کی۔  خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس...
آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی مدظلہ العالی نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی مد ظلہ العالی سے ملاقات اورگفتگوکی ۔ یہ خصوصی ملاقات جو کہ صحافیوں کے بغیر انجام پائی جس میں ان دو عظیم شخصیتوں نے حوزہ ٴعلمیہ کے اہم مسائل اورمنحرف گروہوں کی فعالیتوں کے سلسلہ میں گفتگو کی ۔ اس اہم ملاقات میں، آیت اللہ نوری ہمدانی مدظلہ العالی اورآیت اللہ صافی گلپائیگانی مدظلہ العالی  نے شبہات کا جواب...
مراکز  مہدویت  حوزہٴ  علمیہ  قم  کی  مرکزی کمیٹی  کے  اراکین  نے مرجع  عالیقدر  حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی مدظله عالی  سے  ملاقات  کی۔ اس  ملاقات  کے  آغازمیں  مسجد  مقدس  جمکران  کے  متولی  حجة الاسلام و المسلمین جناب رحیمیان  نے  مراکز  مہدویت  کے...
آیت اللہ العظمیٰ صافی کی مسؤل حوزہ علمیہ سے ملاقات اورنصیحت
عظیم مرجع آیت اللہ صافی گلپائیگانی مدظلہ العالی نے حوزہٴ علمیہ  کے  مسوٴل   جناب ربانی کی ملاقات کی درخواست کو قبول فرمایا: ملاقات کے  آغاز  میں جناب ربانی نے حوزہٴ  علمیہ کی مفصل رپورٹ اورآئندہ کے لائحۂ عمل کی تفصیلات  پیش کی۔ آیت اللہ صافی نے بھی شکریہ اداکرتے ہوئے جناب ربانی سے فرمایا: علماء و طلاب حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے...
مشخصات كتاب: نام: شرح حدیث عرض دین حضرت عبدالعظیم حسنی علیه السلام مؤلف: حضرت آیت الله العظمی حاج شیخ لطف الله صافی گلپایگانی مدظله‌الوارف طبع: ہفتم تاریخ طبع: رجب المرجب 1436 / بهار 1394 محل نشر: قم صفحات کی تعداد :۱۵۲     کتاب کی خصوصیات: ۱۔  جیسا کہ اس کتاب کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ کتاب حضرت امام ہادی النقی علیہ السلام کے حضور حضرت...
آیت اللہ صافی مدظلہ العالی اور سید عمار حکیم کی ملاقات
حجت الاسلام والمسلمین جناب عمارحکیم نمائندہ مجلس اعلیٰ انقلاب اسلامی عراق نے آیت اللہ صافی مدظلہ سے ان کے بیت الشرف پر ملاقات کی۔ ملاقات کے  آغازمیں جناب عمارحکیم نے عراق کے حوزہٴ علمیہ،وہاں کی  موجودہ سیاسی صورتحال  پررپورٹ پیش کی اورحوزہٴ علمیہ قم کے مراجع کرام کے تعاون خاص طور پر آیت اللہ صافی مد ظلہ العالی اورنجف اشرف کے مراجع کرام کے تعاون کے سلسلہ میں شکریہ اداکیا۔...