چهارشنبه: 1403/02/5
Printer-friendly versionSend by email
وسواس کے متعلق سوال کا جواب

وسواس کے متعلق سوال کا جواب

بسمه تعالی

مرجع عالیقدر حضرت آیت‌الله العظمی صافی گلپایگانی‌مدظله‌العالی

السلام علیکم:

مہربانی فرما کر شیطانی وسواس کو دفع کرنے کے لئے کوئی ذکر بیان فرمائیں اور بالخصوص اگر کوئی انسان فکری وسواس میں مبتلا ہو تو اسے کیا  کرنا چاہئے؟ شکریہ

 

بسم الله الرحمن الرحیم

علیكم السلام و رحمة‌الله

یہ حالت عارضی ہے اور ان شاء اللہ وسواس  کی طرف توجہ نہ کرنے کی صورت میں یہ حالت برطرف ہو جائے گی۔ ایسے شخص کو چاہئے کہ وہ خدا سے توکل اور اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے توسل کے ذریعہ وسواس کا سد باب کرے ۔یہ ذکر مبارک (لااله الَّا الله) اور (لاحول و لاقوة الاّٰ بالله العلی العظیم) کا زیادہ سے زیادہ ورد کرے اور اسی طرح زیادہ سے زیادہ صلوات پڑھے،ہر دن قرآن کی تلاوت کرنے کی کوشش کرے اور ہمیشہ باوضو رہے۔ ان شاء اللہ یہ حالت زائل ہو جائے گی۔

                                                                                      4رجب المرجب1432

 

Sunday / 5 June / 2016