جمعه: 1403/01/10
Printer-friendly versionSend by email
شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کرنے کے بارے میں حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی کا پیغام

بسم الله الرحمن الرحیم

بحرین کے رہبروں میں سے ایک بزرگ مجاہد و عالم شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو اس ملک میں حاکم حکومت کی طرف سے منسوخ کرنا تعجب کا باعث اور بے حد افسوسناک ہے اور یہ تمام شہری، انسانی اور شرعی قوانین کے منافی ہے۔

جب مسلمانوں اور اسلامی ممالک کو دشمنوں اور مستکبروں کے مقابلہ میں اتحاد و یگانگت کی سخت ضرورت ہے لیکن افسوس کہ کچھ اسلامی ممالک کے سربراہ اپنی ملت کی مظلومیت کی آواز سننے، انہیں مثبت جواب دینے اور ان کے قانونی مطالبات پورے کرنے کے بجائے اپنی ہی آزاد ملت کے مقابلہ میں کھڑے ہیں اور اپنے آقاؤں کی رضائیت کے لئے قانون کے خلاف ہر کام اور ظلم و ستم انجام دے رہے ہیں۔

میں عظیم عالم دین حضرت شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کرنے کی مذمت کرتا ہوں اور  بزرگ علمائے اسلام اور انسانی حقوق کی علمبردار اقوام متحدہ سے تقاضا کرتا ہوں کہ وہ اس قبیح اور انسانیت کے خلاف عمل پر خاموش نہ رہیں اور وہ اس غیر عاقلانہ فیصلہ اور اس کے سنگین نتائج کو ختم کرنے کے لئے جلد اقدام کریں۔

16 رمضان المبارک 1437

لطف الله صافی

Thursday / 23 June / 2016