پنجشنبه: 1403/01/9
Printer-friendly versionSend by email
شمشمی کیلنڈر کے حساب سے عاشورائے حسینی علیہ السلام کے انعقاد کے متعلق سوال اور آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کا جواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترم فقیه حضرت آیت الله العظمی صافی صاحب ادام الله ظلكم علی رؤوس المسلمین(خدا مسلمانوں کے سروں پر آپ کا سایہ قائم رکھے)

سلام علیكم؛

کچھ عرصہ سے بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ عاشورا کے عظیم واقعہ کی سالانہ یاد شمسی کیلنڈر کے مطابق بھی منا سکتے ہیں اور اس دن عزاداری کر سکتے ہیں۔ نیز اس دن کے مخصوص اعمال بھی انجام دے سکتے ہیں۔میری یہ خواہش ہے کہ آپ مؤمنین سے اس شبہہ کو رفع فرمائیں اور اس بارے میں اپنا نظریہ بیان فرمائیں۔

بسم الله الرحمن الرحیم

علیكم السلام و رحمة الله

کسی بھی دن ،کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب کو بیان کرنے اور عزداری برپا کرنے کا اجر و ثواب ہے لیکن عاشورا  کے دن (کہ جس کے لئے روایات میں اپنے خاص احکام ہیں) کے عنوان سے عزاداری کرنا اور شعائر حسینی کی تعظیم کرنا ہجری سال کے مطابق ۱۰ محرم الحرام کو ہی معتبر ہے ۔ جو عظیم آثار و برکات کا منشأ و منبع ہے ۔

 
لطف الله صافی

25 ذی القعده سنہ 1432 ہجری 

 

Wednesday / 4 October / 2017