پنجشنبه: 1403/01/9
Printer-friendly versionSend by email
سعودی عرب کے مظلوم مسلمانوں کی شہادت کی مناسبت سے آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی مدظلہ الشریف کا تعزیتی پیغام

بسم الله الرحمن الرحیم

وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ یُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَمِیدِ

نہایت ہی افسوس سے یہ خبر ملی کہ حجاز کی ظالم و سفاک حکومت نے بہت ہی وحشتناک جرم انجام دیا ہے کہ اس ظالم  حکومت کی سیاہ تاریخ میں جس کی مثال نہیں ملتی ۔ سعودی عرب کے ظالموں کے ہاتھوں بے گناہ اور مظلوم جوانوں کو شہید کیا گیا ۔ اگرچہ ان شہداء کے لئے یہ سعادت ، افتخار اور عظیم مرتبہ ہے ؛ لیکن  بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیموں کے لئے یہ یہ ذلت اور شرم کا مقام ہے۔

کیوں  اسلامی حکومتوں نے اس وحشیانہ سانحہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور وہ ان مظلومانہ آواز پر کیوں مثبت جواب نہیں دے رہے ؟

ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں بے گناہ انسانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت پر افسوس کا اظہار کریں اور ظالموں کی مذمت کریں ؛ لیکن اب یہ دیکھا جا رہا ہے کہ مسلمان ، اسلامی حکومتیں اور تمام اقوام عالم ان مظالم کی مذمت نہیں کر رہے اور اپنی انسانی ذمہ داریوں کو بھول گئے ہیں ، بلکہ وہ اپنی خاموشی سے ان خونخوار درندوں کو حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں کہ وہ اسی طرح اپنے ظلم اور بربریت کو جاری رکھیں ۔

میں شہداء کے معظم خاندانوں کی خدمت میں تسلیت اور (شہادت کے عظیم مرتبہ پر ) تبریک پیش کرتا ہوں ۔اور خداوند متعال کی بارگاہ میں ان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں ۔ ان شاء الله ان کے شہداء ؛ شہدائے بدر و احد کے ساتھ محشور ہوں ۔ اور میں ذات لایزال الهی کی بارگاہ میں ان ظالموں کے ظلم کے خاتمہ کے لئے بھی دعا گو ہوں ۔

وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُونَ

۱۹ شعبان المعظم ، سنہ ۱۴۴۰ ہجری

لطف الله صافی

Friday / 26 April / 2019