پنجشنبه: 1403/02/6
Printer-friendly versionSend by email
حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی کی قابلِ قدر  کتاب "النهضة الحسینیة و علم الامام علیه‌السلام" عتبه مقدّسه حسینیه کے توسط سے زیور طبع سے آراسته ہو گئی ۔
حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کی کتاب ’’ النهضه الحسینیه و علم الامام(ع) ‘‘ کی رونمائی

محترم محققین اور اہل تحقیق حضرات  توجہ فرمائیں  :

حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی کی قابلِ قدر  کتاب "النهضة الحسینیة و علم الامام علیه‌السلام" عتبه مقدّسه حسینیه کے توسط سے زیور طبع سے آراسته ہو گئی ۔

 کریم اہل بیت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولاست با سعادت کے موقع پر عتبہ مقدسۂ حسینیہ کے تحت اشراف مؤسسہ وارث الأنبیاء کے مسئول اور معاونین نے شیعوں کے عالیقدر مرجع حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی سے ان کے بیت الشرف میں ملاقات کی اور اس ملاقات میں امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت کے ایّام کی مبارک باد پیش کی اور اس کے ضمن میں کتاب "النهضة الحسینیة و علم الامام علیه‌السلام" کے کچھ نسخے بھی آپ کی خدمت میں پیش کئے ۔

 حجة الاسلام و المسلمین جناب شیخ رافد التمیمی نے عتبۂ حسینیہ کی تولیت کی جانب سے سلام پہنچایا اور ’’ النهضة الحسینیة و علم الامام علیه السلام"  کے عنوان سے حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کی کتاب ’’ شہید آگاہ ‘‘ کے ترجمہ اور اس کی اشاعت کو عتبہ اور مؤسسہ وارث الأنبیاء کے لئے باعث افتخار قرار دیا ۔ اور  انہوں نے اس گرانقدر کتاب کو اس موضوع پر کامل ترین کتاب قرار دیا ۔

نیز انہوں نے مختلف ممالک میں عربی زبان میں نہضت و تحریک کربلا کے متعلق شہات کی نشر و اشاعت کی وجہ سے اس بارے میں کسی جامع کتاب کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ : عتبہ اور مؤسسہ کی علمی کمیٹی کے اراکین کی تحقیقات کی بناء پر شبہات کا جواب دینے کے لئے  انہوں نے علمی اور سلیس و آسان تحریر کے لحاظ سے کتاب ’’شہید آگاہ ‘‘ کو بہترین کتابوں میں سے قرار دیا اور تقریباً ایک سال پہلے ماہر مترجمین کے توسط سے اس کتاب کے ترجمہ کا کام شروع ہوا ۔

الحمدلله ! اس مؤسسہ کے محققین کی ہمت اور کوشش کے بعد ہمیں یہ افتخار حاصل ہوا کہ ہم ماہِ مبارک رمضان اور کریم اہل بیت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر یہ کتاب اہل تحقیق حضرات کی خدمت میں پیش کریں ۔

 اس ملاقات کے دوران حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی نے ان حضرات اور ان معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا : میں بہت افتخار محسوس کر رہا ہوں کہ بندۂ حقیر کی کتاب عتبۂ مبارکہ و مقدسہ حسینہ کے نام سے متبرک ہو گئی  اور میں اسے اپنے لئے بزرگ توفیق سمجھتا ہوں۔

مرجع عالیقدر  حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی نے اپنے بیانات میں فرمایا : میں امید کرتا ہوں کہ امر اہل بیت علیہم السلام کے احیاء میں عتبۂ حسینیہ اور مؤسسہ وارث الأنبیاء کے اقدامات حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی رضائیت کا باعث بنیں ۔

 

 

 

Sunday / 2 June / 2019