پنجشنبه: 1403/01/9
Printer-friendly versionSend by email
حضرت صاحب الزّمان عجل الله تعالی فرجه الشریف کے میلاد مسعود کی مناسبت سے حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی (مدظله العالی) کا پیغام

بسم الله الرحمن الرحیم

یَا بَنِیَّ اذْهَبُوا فَتَحَسَّسُوا مِنْ یُوسُفَ وَأَخِیهِ وَلَا تَیْأَسُوا مِنْ رَوْحِ اللَّهِ
و أَكْثِرُوا  الدُّعَاءَ بِتَعْجِیلِ الْفَرَجِ فَإِنَّ ذَلِكَ فَرَجُكُم‏

۱۵ شعبان کی مبارک رات ؛ وہ رات ہے کہ جس میں عالم ہستی کے سرمایہ ، تمام پیغمبروں اور اماموں کی امید ، انسانیت کو ظالموں کے شر سے نجات دلانے والے، عادلانہ عالمی حکومت قائم کرنے والے حضرت بقیۃ اللہ الأعظم مہدی موعود ارواح العالمین لہ الفداء نے دنیا کو اپنے نور سے منور کر دیا اور پوری دنیا میں عدل کا انتظار کرنے والوں کے دلوں کو خوشیوں سے بھر دیا ۔

اس مبارک میلاد کے شکرانے ، پریشانیوں اور مشکلوں کے خاتمے اور بلاؤں کے برطرف ہونے کے لئے اس مقدس رات (جو احیاء اور بیداری کی رات ہے) امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے تمام منتظرین اور عالمی مصلح کے محبین سے میری استدعا ہے کہ اس پرمسرت رات کی برکات سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے خداوند سبحان کی بارگاہ میں دعا و مناجات کریں اور اس مبارک رات میں وارد ہونے والی دعاؤں میں سے  دعائے کمیل پڑھ کر تضرع و استغفار کریں ، اور سید الشہداء حضرت امام حسین کی زیارت سے اس کشتی نجات امت کو شفیع قرار دیں اور حضرت معصومین علیہم السلام سے توسل کرتے ہوئے عالمی سطح پر خداوند متعال سے امام عصر حضرت مہدی صاحب الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کی دعا کریں ، اور زیارت آل یاسین پڑھ  کر ولی دوراں ، قطب عالم امکاں کی بارگاہ میں پوری توجہ کے ساتھ عرض ادب کریں اور سب ہم آواز ہو کر آپ کو پکاریں :

« المستغاث بک یا صاحب الزمان »

«اللهم عجل فرجه و قرب زمانه و کثر انصاره و اکشف بحضوره‌ هذه الغمة عن هذه الامة»

دههٔ‌ مبارکه مهدویت
١٤٤١هجری
لطف الله صافی

Monday / 6 April / 2020