پنجشنبه: 1403/01/9
Printer-friendly versionSend by email
ہندوستان کے برجستہ عالم جناب ڈاکٹر کلب صادق نقوی کی رحلت کی مناسبت سے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی مدّ ظلّہ الشریف کا تعزیتی پیغام

بسمه تعالی

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیهِ رَاجِعُونَ

فاضل دانشور ، ناشر و مروّج تعلیمات و معارف نوارنی قرآن و اہل بیت علیہم السلام ، سلالۃ السادات جناب ڈاکٹر کلب صادق نقوی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت غم اور افسوس کا باعث بنی ۔ ایک ایسی شخصیت جو اپنی انتہک  کوششوں کی وجہ سے شیعوں پر بہت بڑا حق رکھتی ہے ۔ ہمارا ان سے بہت قریبی رابطہ تھا اور ہم انہیں متعہد ، متواضع ، پارسا اور مجاہد سمجھتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے اخلاق حسنہ سے صراط مستقیم کی طرف لوگوں کی ہدایت کی ۔ ہم اس بزرگ اور برجستہ عالم کی رحلت اور جدائی کے موقع پر ہندوستان کے علمی و دینی حلقوں ، محترم و مکرّم نقوی خاندان اور مرحوم کے عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال کی بارگاہ میں مرحرم کی بلندی درجات کے دعاگو ہیں ۔

 

9   ربیع الثانی   سنہ 1442 ہجری

لطف اللّه صافی

 

 

 

Wednesday / 25 November / 2020