اہم عبادی امور اور بالخصوص ماہ رمضان المبارک کے عبادی امور میں سے ایک صاحب الامر حضرت بقیة الله الاعظم ارواح العالمین له الفدا سے تجدید عہد کرنا ہے ۔ روزہ دار مؤمنین کو چاہئے کہ وہ دعاؤں ، مجالس ، محافل ، وعظ و نصیحت اور شب قدر کی مبارک راتوں میں حجت خدا حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو فراموش نہ کریں اور اپنے امام سے عہد کریں
روزہ داروں کا امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید عہد
ماہ رمضان کی مناسبت سے آیتالله العظمی صافی گلپایگانی مدظله الوارف کے سلسلہ وار نوشتہ جات
اگرچہ کربلا کے جانسوز واقعہ میں امام حسین علیہ السلام کی بے مثال قربانی ، فدا کاری ، استقامت ، حق پرستی ، توکل ، ارادہ کی قدرت ، دنیا کی کشش اور جلووں سے چشم پوشی اور خواہشات سے قطع تعلقی ؛ یہ تماإ صفات و فضائل آپ کے وجود میں اس قدر جلوہ گر ہیں اور انہوں نے دلوں کو اس قدر مجذوب کر لیا ہے کہ آپ کی دیگر عظمتوں کی طرفٖ کم توجہ کیا جاتی ہے ۔
حسین علیهالسّلام ؛ تمام فضائل کے مالک (سید الشهداء حضرت امام حسین علیه السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مرجع عالی قدر مرحوم آیت الله العظمی صافی گلپایگانی قدس سرہ کی خصوصی تحریر سے اقتباس)
زینب؛ جی ہاں زینب، چار حروف پر مشتمل ایک اسم،لیکن یہ انسانیت کے ان تمام فضائل اور اقدار کا مجموعہ ہے جو خداوند کریم نے سورۂ احزاب کی پینتیسویں آیت میں عورتوں اور مردوں کے لئے شمار کئے ہیں۔
یہ ذات ایمان، علم و معرفت،صبر و صداقت اور استقامت و شجاعت کا اسوہ و نمونہ ہے، اور یہ وہ خاتون ہے جو فصاحت و بلاغت کے لحاظ سے اپنے پدر بزرگوار امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی زبان اور مکارم اخلاق کے لحاظ سے اپنی ماں جناب فاطمۂ زہراء سلام اللہ علیہا کی اوصاف کی حامل ہے۔ اس ہستی پر صرف مسلمان خواتین ہی نہیں بلکہ پوری امت اسلام(چاہے خواتین ہوں یا مرد) نازاں ہے۔
حضرت زینب کبری سلام الله علیها کی شہادت کی مناسبت سے مرحوم آیت الله العظمی صافی گلپایگانی قدس سره کی تحریر سے اقتباس
امام علی بن موسی الرضا علیہما السلام کی شہادت کی مناسبت سے آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی مدظلہ الوارف کے نوشتہ جات میں امام علیہ السلام کی ایک حدیث کی شرح