شنبه: 1403/02/15
Printer-friendly versionSend by email
امام مہدي (عج) كي غيبت سے متعلق چند سوالات

امام زمانہ(عج) كا نام سن كر كھڑے ہونا 
س ۔ امام عصر(عج) كا مخصوص نام سن كر كھڑا ہونا كیسا ہے ؟ 
ج ۔ واجب نہیں ہے لیكن بعض روایات كی بنا پر جو یہ طریقہ ہے یہ آنحضرت كی تعظیم ہے ، اور بعض روایات كی بنیاد پر امام كے نام پر سر پر ہاتھ ركھنا امام رضا علیہ السلام كی سنت ہے لیكن جہاں پر امام كے نام پر كھڑا نہ ہونا امام كی بے احترامی سمجھا جائے ، وہاں كھڑا نہ ہونا جائز نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں منتخب الاثر جلد سوم كی روایت ۱۲۴۳ اور ۱۲۴۴ كی جانب مراجعہ كریں ۔

جدید شریعت 
س ۔ كیا روایات میں حضرت مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف كو جدید شریعت اور جدید كتاب كا حامل بتایا گیا ہے ؟ 
ج ۔ بعض روایات سے اس طرح كی بات سامنے آتی ہے جس كا مطلب یہ ہے كہ زمانے كے گزرنے كے ساتھ ساتھ احكام الٰہی كی جانب سے لوگ بے توجہ ہو جائیں گے اور جب وہ آئیں گے تو ان احكام كی تجدید كریں گے، یعنی انھیں احكام كو لوگوں كے درمیان پیش كریں گے ، ایسا نہیں ہے كہ نئی شریعت لے كر آئیں گے ، البتہ اگر كوئی نیا حكم بھی لے كر آئیں تو اس كا مطلب یہ ہے كہ وہ حكم شریعت كا حصہ تھا لیكن اس حكم كے نفاذ كا وقت نہیں آیا تھا بلكہ اس حكم پر عمل كرنے كا وقت امام كے ظہور كے بعد ہوگا ۔

عریضہ نویسی

س ۔ امام زمانہ(عج) كی خدمت میں عریضہ بھیجنا كیسا ہے ؟ 
ج ۔ میر نظر میں بہتر ہے ، اس سلسلے میں كتاب النجم الثاقب ، منتہی الآمال اور عبقری الحسان میں تفصیل موجود ہے ۔

جزیرۂ خضراء 
س۔ كیا جزیرہ خضراء كی داستان سچی ہے ؟ 
ج۔ اس موضوع پر ہم نے اپنی كتاب ( النقود اللطیفہ) میں بحث كی ہے ، یہ كتاب منتخب الاثر كی تیسری جلد كے جدید ایڈیشن میں ضمیمہ كے طور پر شائع كی گئی ہے ۔

برمودا مثلث كا امام زمانہ(عج) سے رابطہ 
س ۔ مدتوں سے لوگوں كی زبان پر جزیرہ خضراء اور برمودا مثلث كی باتیں ہیں ، اس مسئلے میں حضرتعالی كی كیا نظر ہے ؟ 
ج ۔ جزیرہ خضراء كے متعلق جو كچھ بھی نقل كیا جاتا ہے اسے میں نے اپنی كتاب النقود اللطیفہ علی الكتاب المسمیٰ بالاخبار الدخیلہ میں تحریر كیا ہے ، البتہ وہاں میرا مقصد اس جزیرہ كو ثابت كرنا نہیں ہے بلكہ میں نے صرف اس حد تك لكھا ہے كہ جن لوگوں نے اس كے انكار كے لئے دلیلیں دی ہیں ان كی دلیلیں نا كافی ہیں اور ان دلیلوں كی بنیاد پر یقینی طور پر اس كا انكار نہیں كیا جا سكتا ہے ۔ 
البتہ یہ كہ برمودا مثلث ہی جزیرہ خضراء ہے اس پر كوئی دلیل نہیں ہے جبكہ ناقلین كے مطابق برمودا مثلث فضا میں پایا جاتا ہے زمین میں نہیں ہے اور جزیرہ خضراء جس كا ذكر ملتا ہے وہ زمین كا حصہ ہے ۔ اس مورد میں یہاں پر اس سے زیادہ كچھ لكھنے كی گنجائش نہیں ہے ۔

امام كو اپنے ظہور كے وقت كا علم ہونا
س ۔ كیا امام زمانہ علیہ السلام كو اپنے ظہور كا وقت معلوم ہے ؟ 
ج ۔ بعض آیات و روایات كے ظہور سے پتہ چلتا ہے كہ آنحضرت كو ان كے ظہور كا وقت نہیں معلوم ہے ۔

Thursday / 15 January / 2015