سه شنبه: 1403/02/11
Printer-friendly versionSend by email
خورشید لازوال (شہادت امام حسن عسكري عليہ السلام )

ابو سہل كہتے ہیں كہ خادم نے كہا : " میں حجرے میں پہنچا تو دیكھا ایك بچہ اپنا سرسجدہ میں ركھے ہوئے ہے اور اپنے انگلی سے آسمان كی جانب اٹھائے ہوئے ہے ۔ میں نے سلام عرض كی اور آنحضرت نے جواب سلام دیتے ہوئے اپنی نماز و سجدے كو مختصر كیا ۔جب نماز تمام ہو گئی تو میں نے عرض كیا امام عسكری علیہ السلام آپ كو بلا رہے ہیں ، اسی وقت آپ كی والدہ گرامی آئیں اور آنحضرت كو لے كر امام عسكری(ع) كے پاس پہنچیں ۔
ابو سہل كہتے ہیں جیسے ہی وہ بچہ امام عسكری علیہ السلام كے سامنے پہنچا اس نے سلام كیا میں نے اس كے چہرہ كو دیكھا جو بدر كامل كی طرح منور تھا اس كے بال گھنگھریلے تھے اور دونوں دانتوں كے درمیان فاصلہ تھا ۔جیسے ہی امام عسكری (ع) كی نگاہ اپنے فرزند پر پڑی تو آپ رونے لگے اور فرمایا : اے اپنے خاندان كے سردار! مجھے پانی پلاؤ میں اب اپنے پروردگار كی جانب كوچ كرنے والا ہوں ، آنحضرت نے پانی كا پیالہ اپنے ہاتھوں میں لیا اور اسے اپنے والد گرامی كے منہ میں لگا كر آپ كو سیراب كیا ۔ پھر امام عسكری علیہ السلام نے فرمایا : بیٹا ! میں تمھیں بشارت دیتا ہوں كہ تم مھدی اور حجت خدا ہو ،تم میرے فرزند اور میرے جانشین ہو تمھیں محمد بن حسن فرزند علی فرزند محمد فرزند علی فرزند موسیٰ فرزند جعفر فرزند محمد فرزند علی بن الحسین بن علی ابن ابیطالب (علیھم السلام ) ہو ۔ رسولخدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے باپ ہیں اور تم خاتم الاوصیاء(ع) ہو تم رسولخدا(ص) كے ہمنام ہو اور یہ وہ عہدہ ہے جو مجھے اپنے باپ اور انھیں اپنے آباء و اجداد علیھم السلام سے ملا ہے ۔ 
یہ كہتے ہوئے حضرت امام حسن عسكری علیہ السلام درجہ شہادت پر فائز ہو گئے ۔ 
اقتباس : كتاب الغیبۃ ، شیخ محمد بن حسن طوسی(رہ)

Thursday / 15 January / 2015