سه شنبه: 1403/02/11
Printer-friendly versionSend by email
ماہ محرم كے اعمال

یہ مہینہ حبیب بن مظاہر اور عون و محمد كی شہادت كی یاد دلاتا ہے 
ہاں ! یہ مہینہ باطل پر حق كی كامیابی كا مہینہ ہے ۔
ائمہ طاہرین(ع) كی نظر میں محرم كا مرتبہ
امام رضا علیہ السلام سے منقول ہے كہ فرماتے ہیں : جب محرم آتا تو ہمارے والد كے لبوں پر تبسم نہیں آتا تھا اور پہلے عشرہ كے آخر تك یہ غم واندوہ آپ پر طاری رہتا اور عاشورا كا دن آپ كے لئے حزن و مصیبت اور گریہ و زاری كا دن ہوتا تھا ۳۔
اسی طرح امام رضا علیہ السلام عاشورا كے متعلق فرماتے ہیں :
عاشور كا دن جس كے لئے حزن و الم اور گریہ و زاری كا دن ہو خداوند عالم اسے قیامت كے دن خوشیاں عنایت فرمائے گا۴۔
اعمال شب عاشور
۱۔ اس رات كے لئے متعدد روایات وارد ہوئی ہیں ان میں سے ایك یہ نماز ہے 
چار ركعت نماز پڑھے اور ہر ركعت میں سورہ حمد كے بعد۵۰ بار سورۂ توحید پڑھے اور نماز تمام ہونے كے بعد ۷۰ مرتبہ سبحان اللہ والحمد للہ ولا الٰہ الا اللہ واللہ اكبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم، پڑھے۔۵
۲۔ امام حسین علیہ السلام كی قبر پر رات گزارے۶
۳۔ دعا و مناجات میں رات بسر كرے ۔۷
اعمال روز عاشورا
۱۔ امام حسین علیہ السلام كی عزاداری برپا كرنا ،امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں :جو بھی اس دن كام چھوڑ دے گا خداوند اس كی حاجتوں كو پورا كرے گااور جو بھی اس دن كو حزن و اندوہ كے ساتھ گزارے خداوند قیامت میں اسے خوشیاں نصیب كرے گا۔ ۸
۲۔ زیارت امام حسین علیہ السلام ۹
۳۔ اس دن روزہ ركھنا مكروہ ہے لیكن بہتر یہ ہے كہ بغیر روزے كی نیت كے نماز عصر كے بعد تك كھانے پینے سے پرہیز كرے ۔۱۰
۴۔ امام حسین علیہ السلام كے زوّار كو پانی پلانا۱۱
۵۔ ۲۰ بار سورۂ توحید كی تلاوت كرنا ۱۲
۶۔ زیارت عاشورا پڑھنا ۱۴
۷۔ ایك ہزار مرتبہ "اللہم العن قتلۃ الحسین علیہ السلام"۱۴

حواشی
۱۔ مصباح كفعمی،ص/۵۰۹
۲۔ جواد محدثی ،فرہنگ عاشورا ،ص/۴۰۵
۳۔ وسائل الشیعہ ،ج/۵ص/۳۹۴ حدیث ۸
۴۔ وسائل الشیعہ ،ج/۵ص/۳۹۴ حدیث ۷
۵۔ وسائل الشیعہ ، ج/۷ص/۲۹۵،حدیث ۴و۵
۶۔ بحارالانوار ،ج/۹۸ص/۳۴۰
۷۔ بحارالانوار ،ج/۹۸ص/۳۳۸
۸۔ بحارالانوار ،ج/۹۸ص/۴۳ حدیث ۵
۹۔ كامل الزیارات ،ص/۱۷۴ حدیث ۵،۶
۱۰۔ وسائل الشیعہ ،ج/۷ص/۳۳۸ حدیث ۷
۱۱۔ كامل الزیارات ،ص/۱۷۴ حدیث ۵
۱۲۔ وسائل الشیعہ ،ج/۷ص/۳۳۹ حدیث ۸
۱۳۔ كامل الزیارات ،ص/۱۷۴
۱۴۔ مفاتیح الجنان ،ص/۲۹۸

Thursday / 15 January / 2015