پنجشنبه: 1403/01/9
Printer-friendly versionSend by email
قرآن کے بارے میں سوالات

س۱. اگر قرآن سهواً انسان کے ہاتھ سے گر جائے تو کیا ذمہ داری ہے اور کیا اس کا كفاره ہے؟
ج. اس کا كفاره نہیں ہے ؛ لیکن فوراً قرآن کو اٹھائیں اوراس کا احترام کریں۔

س۲. اگر قرآن پاس ہو تو بیت الخلا میں کس طرح جا سکتے ہیں؟

ج. اگر اس پرقرآن کی توہین صدق نہ کرے مثلاً یہ کہ قرآن جیب میں ہو  اور نیچے گرنے کا خطرہ بھی نہ ہو تو اشکال نہیں ہے۔

س۳. ماہواری کے دنوں میں عورت کے لئے قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

ج. ماہواری کے دنوں میں واجب سجدے والی سوروں کے علاوہ قرآن پڑھنا مکروہ ہے ،یعنی اس کا ثواب کم ہے۔

س۴. ایسے اخبارات پر بیٹھنے یا انہیں گاڑی میں بچھانے کا کیا حکم ہے کہ جن پر عام طور سے قرآنی آیات اور احادیث لکھی ہوں؟

ج. اگر یہ جان لیں کہ ان پر قرآن کی آیات اور مقدس اسما لکھے ہیں تو ان پر پاؤں رکھنا اور ان پر بیٹھنا حرام ہے۔
س۶. کیا ایسے پرانے اور پھٹے ہوئے قرآن کو دفن کر سکتے ہیں یا جلا سکتے ہیں کہ جس سے استفادہ نہ کیا جا سکتا ہو؟

ج. اسے جلانا حرام ہے لیکن اسے کسی ایسی پاک جگہ  دفن کر سکتے ہیں کہ جہاں اس کی بے احترامی نہ ہو۔

Monday / 1 June / 2015