شنبه: 1403/02/1
Printer-friendly versionSend by email
آیة الله العظمی صافی گلپایگانی:دوسرے ممالک میں تبلیغ کے مواقع کی قدر جانیں اور اہلبیت علیہم السلام کی نورانی تعلیمات کی ترویج کے لئے کوشاں رہیں

ہیوسٹن (امریکہ) میں اسلام مرکز کے مسئول حجة ‌الإسلام والمسلمین جناب ڈاکٹر بدیعی نے بیت مرجع عالیقدر حضرت آیت‌الله العظمی صافی گلپایگانی مدظله الوارف میں آپ سے ملاقات کی۔

اس اسلامی مرکز کے مسئول اور امریکہ میں مسلم کانگریس کے ترجمان نے اس ادارہ کی کارکردگی کے متعلق رپورٹ پیش کی۔ نیز انہوں نے امریکہ میں مسلمانوں کی سالانہ کانفرس کے بارے میں بتایا کہ جس میں امریکہ بھر سے تقریباً ۳۰۰۰ مذہبی شخصیات شرکت کرتی ہیں اور جس کا اس سال کا موضوع ’’امام مہدی(عج) انسانیت کے نجات دہندہ‘‘تھا۔

آیت‌الله العظمی صافی گلپایگانی نے اس ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فرمایا: آپ کو بہترین موقع میسر آیا ہے لہذا آپ اس کی قدر جانیں کہ یہ لطف خدا اور توفیق الٰہی ہے۔تبلیغ و ترویج اسلام اور اس کی نورانی ہدایات کے لئے یہ مواقع غنیمت ہیں اور بندۂ حقیر دعاگو ہے کہ آپ نے جن اہداف کے بارے میں بتایا ہے ، ان شاء اللہ آپ  ان کے حصول میں کامیاب ہو ں۔اور میں آپ کی کارکردگی پر بہت مسرور ہوں اور خدا وند متعال کا شکر کرنا چاہئے کہ پوری دنیا اور امریکہ میں  اسلامی مراکز  اور مساجد میں اضافہ خدائے سبحان کا  لطف ہے۔

عظیم الشأن مرجع نے اپنے بیانات میں بیرون ملک  تبلیغ کے سلسلہ میں آیة الله العظمی بروجردی کے پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: سیدنا الأستاد حضرت آیت الله العظمی بروجردی رحمة الله علیه کی ایک آرزو یہ بھی تھی کہ باہر کے  ممالک میں طلاب کے ذریعہ دین اسلام اور معارف اہلبیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج ہو۔ان کے زمانے میں بھی یہ امر متاثر کن تھا مگر الحمد للہ اب اس میں کافی ترقی ہوئی ہے۔مرحوم حضرت آیت الله العظمی بروجردی رحمة الله علیه بارہا اس نکتہ کی تاکید فرماتے تھے کہ دوسرے ادیان الٰہی کے ساتھ رابطہ و تعلق برقرار رکھنا چاہئے  اور اس کے ضمن میں ان کے لئے دلیل و برہان  کے ساتھ قرآن اور اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات بیان کرنی چاہئیں۔

محترم مرجع نے اپنے بیانات کا ایک حصہ مہدویت سے متعلق  قرار دیا اور امریکہ میں اس سال کی سالانہ کانفرنس کے موضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی اہلبیت علیہم السلام اور بالخصوص حضرت بقیة الله الأعظم ارواح العالمین له الفداء، کی تعلیمات کی ترویج سے لوگوں تک خالص اسلام پہنچائیں۔

آیت الله العظمی صافی نے آخر میں خداوند  متعال کی بارگاہ میں جناب ڈاکٹر بدیعی اور ہیوسٹن کے اسلامی مرکز میں ان کے معاونین کے لئے دعا کی۔

Thursday / 9 June / 2016