جمعه: 1403/01/10
Printer-friendly versionSend by email
نکاح موقت (متعہ) کے کچھ احکام

باکرہ لڑکی کے ازدواج میں باپ کی اجازت
س. کیا نکاح موقت میں باکرہ لڑکی کے باپ کی اجازت ضروری ہے؟ اور اگر لڑکی رشیدہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

ج.میری نطر میں احتیاط واجب کی بناء پر باکرہ لڑکی کے ازدواج میں باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے اور چونکہ مسئلہ احتیاط کی بناء پر ہے لہذا الاعلم فالاعلم کی رعائت کرتے ہوئے کسی دوسرے مجتہد کی طرف رجوع کرنا جائز ہے کہ جو اجازت کو لازم نہ سمجھتے ہوں.‌والله العالم

  

ولیّ کی اجازت کے بغیر نکاح موقت
س.اگر باب یا دادا کی اجازت کے بغیر نکاح موقت انجام پائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
ج. احتیاط یہ ہے کہ یا ولیّ اجازت دیدے یا پھر شوہر مدت بخش دے۔ اور چونکہ مسئلہ احتیاط کی بناء پر ہے لہذا اس مسئلہ میں دوسرے مجتہد کی طرف رجوع کرنا جائز ہے کہ جو اجازت کو لازم نہ سمجھتے ہوں البتہ اس میں الاعلم فالاعلم کی رعایت کی جائے.‌والله العالم

 

عدم دخول کی شرط اور باپ کی اجازت

س. اگر عقد موقت میں عدم دخول یا بکارت زائل نہ کرنے کی شرط کی جائے تو کیا پھر بھی ولی کی اجازت ضروری ہے؟

ج. میری نظر میں احتیاط واجب کی بناء پر باکرہ لڑکی کے ازدواج میں باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے  اور سوال میں مذکورہ شرط اس حکم پر اثرانداز نہیں ہوتی.والله العالم

 

ازدواج کے علاوہ بکارت کا زائل ہونا اور ولی کی اجازت
س. اگر کھیل، ورزش یا زنا وغیرہ کی وجہ سے لڑکی کی بکارت زائل ہو جائے تو کیا ازدواج کے لئے باپ یا دادا کی اجازت ضروری ہے؟
ج. جس لڑکی کی بکارت زنا اور شرعی ازدواج کے علاوہ کسی اور وجہ سے زائل ہو چکی ہو،احتیاط واجب کی بناء پر اس کی شادی بھی باپ یا دادا کی اجازت سے ہونی چاہئے.والله العالم

 

ولی کی اجازت میں برتری
س. اگر صغیرہ یا باكرهٔ رشیده کے ازدواج میں باپ اور دادا کے درمیان اختلاف ہو جائے تو کس کے قول کو مقدم کرنا چاہئے؟
ج. دادا یا باپ میں سے جو کوئی بھی صغیرہ کے ازدواج میں سبقت کرے تو اس میں دوسرے کے لئے کوئی محل باقی نہیں رہتا چونکہ دونوں میں سے ہر ایک مستقل ولایت رکھتا ہے  اور ظاہراً بالغۂ رشیدہ کے ازدواج میں اذن کے بارے میں یہی حکم ہے جو احتیاط کی بناء پر ہے . والله العالم

 

کفار سے متعہ
س. کفار سے نکاح موقت کرنے کا کیا حکم ہے؟

ج. مسلمان مرد کا اہل کتاب کافر کے علاوہ کسی اور کافر عورت سے نکاح کرنا حرام اور باطل ہے۔ لیکن مسلمان مرد اہل کتاب کافر عورت جیسے یہودی، عیسائی، زرتشتی سے نکاح موقت کر سکتا ہے.والله العالم

 

اہل كتاب لڑکی سے ازدواج میں باپ کی اجازت
س.کیا اہل کتاب لڑکیوں سے نکاح موقت کرنے کے لئے ان کےباپ سے اجازت لینا شرط ہے؟
ج. اگر وہ اپنے دین میں باپ کی اجازت کو شرط نہ سمجھتے ہوں تو اس کی رعایت کرنا ضروری نہیں ہے.والله العالم

 

زانیہ سے متعه کرنا اور اس کی عدت

س. اگر کوئی کسی زانیہ سے متعہ کرنا چاہئے تو کیا زاینہ عورت کو عدت گزارنی چاہئے؟

ج. زنا کی عدت نہیں ہے اور زاینہ سے متعہ کرنا کراہت رکھتا ہے.والله العالم

 

عورت کی وکالت میں مرد کا صیغہ پڑھنا
س. کیا مرد عورت کی طرف سے وکیل بن کر اسے اپنے عقد موقت میں قرار دےسکتا ہے؟

ج. مرد عورت کی طرف سے وکیل بن سکتا ہے اور اس سے دائمی یا غیر دائمی( نکاح دائم یا نکاح موقت) عقد کر سکتا ہےلیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ دو افراد عقد پڑھیں.والله العالم

 

صیغہ پڑھنے کے لئے صحیح قرائت 
س. اگر کوئی شخص قرآن پڑھ سکتا ہو لیکن اسے کے مخارج اور لہجہ صحیح نہ ہو تو کیا وہ عقد دائم یا عقد موقت کا صیغہ پڑھ کر سکتا ہے؟
ج. عقد کا صیغہ پڑھنے والے کے لئے کلمات کو صحیح طور سے ادا کرنا اور قصد انشاء کے معنی کو جاننا ضروری ہے.والله العالم

 

عقد موت میں مدت کا ذکر نہ ہونا
س. اگر عقد موقت میں مدت ذکر نہ کی جائے تو کیا کرنا چاہئے؟اور کیا  ایک دوسرے سےجدا ہونے کے لئے طلاق کی ضرورت ہے؟

ج. اس سوال کی رو سے اگر مدت ذکر نہ ہو تو یہ عدق دائم کا حکم رکھتا ہے اور اگر ایک دوسرے سے جدا ہونا چاہئیں تو جدائی طلاق کے ذریعہ ہونی چاہئے.والله العالم

 

عقد موقت کو دائم میں تبدیل کرنا
س. اگر عقد موقت کو عقد دائم میں تبدیل کرنا چاہیں تو اس کے لئے کیا کرنا چاہئے؟

ج. عقد موقت کی مدت تمام ہو جائے یا شوہر بقیہ مدت بخش دے اور پھر عقد دائم پڑھا جائے۔ ان دونوں صورتوں کے علاوہ عقد دائم باطل ہے.والله العالم

 

99 سالہ عقد
س. کیا ننانوے (۹۹) سال کے لئے عقد موقت پڑھنے سے اس پر عقد دائم کا حکم لاگو ہو گا یا عقد موقت کا ؟
ج. اس پر عقد موقت کا حکم لاگو ہو گا.والله العالم

 

عقد موقت میں مجہول مدت ذکر کرنا
س.اگر کوئی شخص کسی عورت سے معین مہر کے ساتھ عقد موقت کرے اور اس کی مدت اس وقت تک قرار دیں کہ جب تک شوہر کو کوئی مناسب گھر مل جائے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس صورت میں ان کے عقد کا کیا حکم ہے؟
ج. اس سوال کی رو سے مذکورہ عقد، دائمی عقد میں تبدیل ہو جائے گا کیونکہ اس میں مدت مجہول ہے اور اس پر مدت ذکر نہ کرنے کا حکم جاری ہوتا ہے.والله العالم

 

حالت حیض میں عقد موقت کا صیغہ جاری کرنا
س. اگر عورت حالت حیض میں ہو تو کیا عقد موقت کا صیغہ پڑھنا صحیح ہے؟
ج. اس میں کوئی حرج(اشكال) نہیں ہے اور صیغہ عقد پڑھتے وقت عورت کا پاک ہونا عقد کے صحیح ہونے کی شرط نہیں ہے.والله العالم

 

عقد موقت میں شاہد
س. کیا عقد موقت میں شاہد اور گواہ کی ضرورت ہے؟
ج. نکاح دائم یا موقت میں شاہد اور گواہ کے حاضر ہونے کی ضرورت نہیں ہے.والله العالم

 

زوجہ کی رضامندی سے عدم دخول کی شرط کو نقض کرنا

س. اگر عقد موقت میں دخول نہ کرنے کی شرط کریں لیکن بعد میں عورت نزدیکی کرنے پر راضی ہو جائے تو کیا نزدیکی کرنا جائز ہے؟
ج. اگر زوجہ عقد  کے بعد نزدیکی کرنے پر راضی ہو جائے تو شوہر اس سے نزدیکی کر سکتا ہے.والله العالم

 

عقد موقت میں نفقه اور ارث

س. کیا عقد موقت میں عورت نفقہ اور شوہر کی وفات کے بعد اس سے ارث کا حق رکھتی ہے؟
ج. نہ وہ نفقہ کا حق رکھتی ہے اور نہ ہی شوہر سے ارث لے سکتی ہے.والله العالم

 

عقد موقت میں نفقہ کی شرط
س. کیا عقد موقت میں نفقہ کی شرط کو شرط نتیجہ کے طور پر بیان کر سکتے ہیں ؟
ج. شرط فعل کے طور پر نکاح منقطع میں نفقہ کی شرط صحیح ہے اور شوہر پر واجب ہے کہ وہ اس شرط پر عمل کرے لیکن اس کی خلاف ورزی نکاح کو فسخ کرنے کے حق کا موجب نہیں بن سکتی بلکہ شوہر کو نقفہ ادا کرنے پر مجبور کیا جائے گا.والله العالم

 

عقد موات میں توارث( ایک دوسرے سے ارث لینے) کی شرط
س. کیا عقد موقت میں زوجین ایک دوسرے سے ارث لینے کی شرط کر سکتے ہیں؟
ج. اس مسئلہ میں اشکال ہے اور توارث ( ایک دوسرے سے ارث لینا)کی شرط کو ترک کرنے میں احتیاط ہے اور اسے شرط کرنے کی صورت میں باقی ورثہ کے ساتھ مصالحت کرنے میں احتیاط ہے.والله العالم

 

عقد موقت میں گھر سے باہر جانے کے لئے اجازت
س. جس عورت سے نکاح موقت کیا جائے کیا اس عورت کا شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلنا جائز ہے ؟ 
ج. جس عورت سے متعہ کیا جائے وہ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر جا سکتی ہے لیکن اگر گھر سے باہر جانے کی وجہ سے شوہر کا حق ضائع ہو تو اس کا گھر سے باہر جانا حرام ہے. والله العالم

 

مدت بخشنے کی صورت میں حق مہر
س.میں نے ایک شخص سے نکاح موقت کیا، ابھی عقد کی مدت باقی تھی کہ شوہر نے مدت بخش دی۔ کیا اس صورت میں اسے تمام حق مہر دینا چاہئے؟
ج. اگر دخول واقع ہوا ہو تو اسے پورا حق مہر دینا چاہئے اور اگر دخول واقع نہ ہوا ہو تو اسے آدھا حق مہر دینا ہو گا.والله العالم

 

ولی اور بکارت کے نہ ہونے اور یائسہ ہونے کے بارے میں عورت کے قول کو قبول کرنا
س. اگر کوئی شخص کسی عورت سے عقد موقت کرنا چاہے اور وہ عورت کہے کہ میرا کوئی ولی( باپ یا دادا) نہیں ہے یا کہے کہ میں ثیّبہ (غیر باکرہ) یا یائسہ ہوں تو کیا اس کی بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے؟
ج. اگر وہ کہے کہ اس کا باپ یا دادا نہیں ہے تو احتیاط واجب کی بناء پر اس کا قول قابل قبول نہیں ہے اور اس کے بارے میں تحقیق و جستجو کی جائے اور اگر وہ کہے کہ میں یائسہ ہوں تو اس کی بات کو قبول نہ کیا جائے لیکن اگر وہ کہے کہ اس کا کوئی شوہر نہیں ہے اور اس  کے بارے میں صدق کا احتمال دیا جائے تو اس کا قول قابل قبول ہے اور اس بارے میں تحقیق و جستجو کرنا ضروری نہیں ہے۔ جی ہاں! اگر وہ متہم ہو تو اس صورت میں تحقیق و جستجو کرنا بہتر ہے.والله العالم

 

ولی کی اجازت کے بغیر باکرہ لڑکی کا ازدواج
س. جس لڑکی باپ فوت ہو چکا ہو اور اس کا دادا بھی نہ ہو تو کیا نکاح موقت کے لئے کسی کی ضروت ہے؟
ج. اگر لڑکی باکرہ ہو اور اس کا باپ اور دادا نہ ہو تو اس صورت میں خود بالغہ و رشیدہ لڑکی کی اجازت اور رضائیت  کے علاوہ کسی کی اجازت کی ضروت نہیں ہے.والله العالم

 

عقد دائم پڑھنے کے لئے عقد موقت کی مدت بخشنا

س. مسلمانوں میں یہ رسم ہے کہ زوج اور زوجہ میں عقد دائم پڑھنے سے پہلے محرمیت کا صیغہ پڑھا جاتا ہے۔ کیا عقد دائم پڑھتے وقت زوج کی طرف سے عقد موقت و محرمیت کی مدت کو بخشنا واجب ہے یا نہیں؟
ج. جی ہاں! اس کے لئے مدت کو بخشنا ضروری ہے اور اگر وہ مدت کو نہیں بخشے گا تو اس صورت میں عقد دائم کا صیغہ صحیح نہیں ہے.والله العالم

Saturday / 14 January / 2017