بسم الله الرحمن الرحيم
محترم جناب آيت الله العظمی صافی گلپايگانی مدظله العالی صاحب
السلام عليكم و رحمة الله و برکاتہ ؛
ہم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایّام عزاء کی مناسبت سے آپ کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں ۔ کیا سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے لئے ماہ محرم میں پورا مہینہ کالے کپڑے پہننا وارد ہوا ہے یا یہ بطور مطلق کراہت رکھتا ہے ؟
بسم الله الرحمن الرحيم
عليكم السلام و رحمة الله وبرکاتہ ؛
سرور و سالار شہیداں حضرت امام حسين عليه آلاف التحية و الثناء کی عزاء کے عنوان سے کالے کپڑے پہننا مطلوب ہے ، اگرچہ محرم الحرام میں پورا مہینہ کالے کہڑے پہنے جائیں ۔ و الله العالم
لطف الله صافی
3 محرم الحرام سنہ 1433 ہجری