چهارشنبه: 1403/02/5
Printer-friendly versionSend by email
زکات فطره اور روزے کے کفارے کی مقدار کے بارے میں اطلاعیہ

بسمه تعالی

ہم تمام روزہ داروں کی اطاعات و عبادات کی قبولیت کے لئے دعا گو ہیں ۔  مرجع عالیقدر حضرت آیت‌ الله العظمی صافی گلپایگانی مدظله الوارف کی نظر میں زکات فطره‌ اور روزے کے کفارے کی مقدار و میزان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں :

 

 مؤمنین ایک صاع ( ۳ کلو گرام ) گندم یا چاول کی قیمت کو قوتِ غالب کے عنوان سے زکاۃ فطرہ  کے طور پر ادا کریں ۔

 غیر عمدی روزے کے  کفارے میں ہر دن کا کفارہ ایک مد ( تقریباً ۷۵۰ گرام ) طعام ( مثلاً گندم)  ہے  ۔

 عمداً روزہ افطار کرنے کا کفارہ یہ ہے کہ ہر دن کے بدلے ساٹھ مساکین میں سے ہر ایک مسکین کو ایک مد ( تقریبا ۷۵۰ گرام ) طعام دے (مثلاً گندم ) ادا کرے ۔

 

چونکہ مختلف شہروں میں گندم اور چاول  کی قیمت مختلف ہوتی ہے ، لہذا روزہ دار حضرات جس شہر میں بھی زندگی بسر کر رہے ہوں ، اسی شہر میں گندم یا چاول کی قیمت کے حساب سے مذکورہ میزان و مقدار کے مطابق فطرہ اور کفارہ ادا کریں۔

 
زکات فطرہ اور کفارہ کے کے تمام مسائل کو جاننے کے لئے مرجع عالیقدر حضرت آٰت اللہ العظمی صافی گلپایگانی مدظلہ الوارف کی توضیح المسائل کی طرف رجوع فرمائیں ۔

Sunday / 2 June / 2019