جمعه: 1403/01/31
Printer-friendly versionSend by email
مرجع عالیقدر آیت الله حاج شیخ قربان‌علی محقق کابلی ره کی رحلت کی مناسبت سے عالیقدر شیعه مرجع حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی دام ظله العالی کا پیغام

باسمه تعالی

انا لله و انا الیه راجعون

فقیہ بزرگوار آیت اللہ جناب حاج شیخ قربان علی محقق کابلی قدس سرہ  کی رحلت غم اور تأسف کا باعث بنی ۔

اس پارسا عالم نے اپنی بابرکت زندگی کلمۂ الٰہی کی سربلندی ، قرآن اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے نورانی معارف کی نشر و اشاعت اور فاضل و مہذب شاگردوں کی تربیت کرنے میں بشر کی ۔ آپ  کی دینی اور عام المنفعۃ خدمات بہت زیادہ ہیں  کہ جن سے افغانستان کے کچھ مظلوم مسلمان استفادہ  کرتے تھے ۔

میں اس مجاہد عالم کی رحلت کے موقع پر علماء اعلام ، حوزۂ علمیہ اور بالخصوص افغانستان کے شریف و نجیب اور محترم فضلا و طلاب اور مرحوم کے بیت مکرم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں ۔ اور خداوند م تعال کی بارگاہ میں مرحوم کی بلندیِ درجات کے لئے دعا گو ہوں ۔

۹ شوال المکرّم ، سنہ ۱۴۴۰ ہجری

لطف الله صافی

Tuesday / 18 June / 2019