جمعه: 1403/01/10
Printer-friendly versionSend by email
عالیقدر شیعہ مرجع حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی دام ظله کا افغانستان میں وحشیانہ بربریت کی مذمت میں مستقل اور آزادی طلب حکومتوں کے لئے پیغام
افغانسان میں وحشیانہ بربریت کی مذمت میں عالیقدر شیعہ مرجع کا پیغام

بسم الله الرحمن الرحیم

و َما نَقَموا مِنهُم إِلّا أَن یُؤمِنوا بِاللَّهِ العَزیزِ الحَمیدِ

ہم جمعہ کے دن افغانستان کی مسجد قندوز میں ہونے والے وحشیانہ جرائم پر (جس میں بڑی تعداد میں نمازی اور بے گناہ افراد شہید ہوئے ) حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس اور سوگوار و مصیبت زدہ خاندانوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔ کیا حکومتیں مظلوم اور بے گھر افغان بھائیوں اور بہنوں کی پکار نہیں سن رہیں جو اس سرد موسم میں صحراؤں اور پہاڑوں میں بدترین حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور وہ بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں !؟ کیا خود کو محروموں اور مظلوموں کے حامی سمجھنے والے بین الاقوامی ادارے دہشت گردوں کی لوٹ مار اور نہتے لوگوں کے گھروں کو نذر آتش کرتے ہوئے نہیں دیکھ رہے !؟ کیا انہیں یہ دکھائی نہیں دیتا کہ ہر دن اور ہر رات لوگوں کی ایک بڑی تعداد خدا سے بے خبر اور انسانیت سے عاری ایک گروہ کے ہاتھوں شہید ہو رہی ہے ، اور وہ خاندانوں کو غمزدہ کر رہے ہیں ؟! چرا سازمان ملل متحد و مجامع بین المللی به وظیفه خطیر خود عمل نمی‌کنند!!؟ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اپنے اس اہم فریضہ پر عمل کیوں نہیں کر رہے !!؟ اگر وہ ان کے شرمناک اور غیر انسانی کاموں کی مذمت نہیں کر سکتے یا نہیں چاہتے اور انسانوں کے قاتلوں کے حق میں خاموشی کا ہتھیار استعمال کر رہے ہیں تو کم از کم ان کی حمایت نہ کریں ! میں مستقل حکومتوں اور دنیا کے حریت طلب افراد سے یہ چاہتا ہوں کہ وہ اس غیر انسانی گروہ کو اس سے زیادہ جرائم جاری رکھنے کی اجازت نہ دیں ، اور ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں ، جن کا ضمیر بیدار ہے اور بالخصوص با ایمان بھائیوں اور بہنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ زمانے کے اس حصہ میں اپنی پوری صلاحیت اور توانائی کے مطابق افغانستان کے مظلوم اور لٹے ہوئے لوگوں کی مدد کریں ، اور بے گھر اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں اور اپنی انسانی اور دینی ذمہ داری ادا کریں ۔ و السلام علی جمیع عباد الله الاحرار الصالحین ۔

۲ ربیع الاول ، سنہ ۱۴۴۳ ہجری

لطف‌الله صافی

Saturday / 9 October / 2021