شنبه: 1403/02/1
Printer-friendly versionSend by email
رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام
حضرت آیت‌ الله العظمی صافی گلپایگانی رضوان الله تعالی علیه کے انتقال کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالی مقام فقیہ اور بابصیرت مرجع حضرت  آیت اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی رضوان اللہ علیہ کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ۔ آپ حوزۂ علمیہ قم  کے ایک ستون اور  علمی و عملی لحاظ سے برجستہ اور نمایاںشخصیات میں سے تھے ، اور اس مبارک حوزہ میں سب سے سابقہ عالم تھے ۔

مرحوم آیت اللہ بروجردی کے زمانے میں آپ اس عظیم استاد کے سب سے ممتاز شاگردوں میں سے تھے ، مرحوم آیت اللہ سید محمد رضا گلپائیگانی کے زمانے میں آپ ان کے ہمراہ تھے اور ان کے علمی و عملی مشیر تھے ،  انقلاب کے زمانے میں آپ  کا شمار حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیھم کے امین اور معتمد افراد میں ہوتا تھا ۔ آپ کئی برسوں تک شوریٰ نگہبان کے کلیدی رکن شمار کئے جاتے تھے اور اس کے بعد بھی آپ ہمیشہ انقلاب اور ملک کے مسائل کے بارے میں ہمدردانہ اور ذمہ دارانہ طریقے سے اپنا موقف بیان کرتے تھے۔ آپ اکثر اپنے نظریات اور مشوروں سے حقیر کو مطلع اور بہرہ مند کیا کرتے تھے ۔

آپ کا شعری ذوق، تاریخی حافظہ اور سماجی مسائل پر عبور، اس بزرگ اور عظیم عالم دین کی شخصیت کے کچھ اور پہلو تھے۔ آپ کی وفات ملک کے علمی و دینی سماج اور حلقوں کے لئے باعث افسوس ہے ۔

میں ان کے معزز اہل خانہ، ان کے محترم بچوں اور اسی طرح معزز و معظم مراجع ، حوزۂ علمیہ کے علمائے کرام ، ان کے مقلدین اور عقیدت مندوں بالخصوص قم اورگلپائیگان میں ان کے عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت الٰہی کی دعا کرتا ہوں ۔

سید علی خامنہ ای

 

Tuesday / 1 February / 2022