پنجشنبه: 1403/01/9
Printer-friendly versionSend by email
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر کی حجۃ الاسلام و المسمین جناب حاج شیخ حسن صافی گلپائیگانی سے ملاقات

ایران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر نے اس ملک کی حکومت اور عوام کا تعزیتی پیغام پہنچایا

۲۴ فروری سنہ ۲۰۲۲ ء بروز جمعرات کو ایران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب رحیم حیات قریشی  صاحب ایک  وفد کے ہمراہ مرجع عالیقدر مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی قدس سرہ کے بیت الشرف آئے اور پاکستان کی ملت اور حکومت  کی جانب سے اس عظیم مرجع کی رحلت کی  مناسبت سے تعزیت و تسلیت کا پیغام پہنچایا ۔

اس ملاقات میں پاکستان کے محترم سفیر نے آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے دور حیات میں ان کے اسلامی عہدوں کو سراہتے ہوئے انہیں ایک الٰہی شخصیت کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے عالمی مسائل اور عالم اسلام کے حالات پر اس عظیم الشان مرجع کی خصوصی توجہ کا ذکر کرتے ہوئے  اس بزرگ مرجع کو مسلمانوں اور دنیا کے مظلوموں کے لئے دلسوز ، ہمدرد اور فکرمند قرار دیا ۔

اس ملاقات میں حجۃ الاسلام و المسلمین جناب حاج شیخ محمد حسن صافی گلپائیگانی نے  مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی صافی قدس سرہ کی رحلت کی  مناسبت سے پاکستان کے سفیر اور ان کے ہمراہ آنے والے  وفد کی تعزیت و تسلیت پیش کرنے  پر ان کا شکریہ ادا کیا  ، اور اس جانب اشارہ کیا کہ  یہ مرجع عالیقدر ہمیشہ مظلوموں اور پاکستان کے مسلمانوں پر خاص  توجہ دیتے تھے :

وہ اسلامی ممالک اور خصوصاً پاکستان جیسے پڑوسی ممالک کے روزمرہ کے مسائل اور خبروں  پر گہری نظر رکھتے تھے اور وہاں کے حالات و واقعات سے باخبر رہتے تھے اور جہاں ضرورت ہوتی  تھی ، وہاں مظلوموں اور مسلمانوں کے دفاع میں بات کرتے تھے یا کوئی بیان جاری کرتے تھے یا عہدیداروں کو  تنبیہ کرنے میں دریغ نہیں  کرتے تھے۔

حوزۂ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین حاج آقا حسن صافی نے  اس ملاقات  کے دوران مرحوم آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی قدس سرہ کی پاکستانی عوام اور طلاب سے خاص الفت کو بیان کرتے ہوئے کہا :  مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی  پاکستان کی عزیز عوام اور اس ملک کے طلاب سے خاص الفت اور عقیدت رکھتے تھے  اور  ہمیشہ ان کی جانب سے  دینی غیرت اور اسلامی شناخت کی حفاظت کرنے پر ان کی تمجید و تحسین کرتے تھے ۔

حجۃ الاسلام و المسلمین جناب حسن صافی گلپائیگانی نے مملکت پاکستان میں دانشوروں کی کثرت کی طرف اشارہ  کرتے ہوئے کہا :  مرحوم آیت اللہ  والد مکرم رضوان اللہ تعالیٰ علیہ مملکت پاکستان کے بہت سے علماء ، دانشوروں اور شعرا کی  کتابوں کا مطالعہ کرتے تھے اور مختلف موقعوں پر اقبال لاہوری کے حماسی اشعاری کو حفظ کر کے پڑھتے تھے ۔

انہوں نےاس ملاقات کے  آخر میں دوبارہ تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور خداوند متعال کی بارگاہ میں   پوری دنیا میں مسلمانوں  کی عزت ، ترقی اور  قرآن و اہل بیت علیہم السلام کےزیر سایہ پاکستان کی شریف ملت  کی عظمت میں اضافے کی دعا کی  ۔

 

Sunday / 27 February / 2022