سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني
Published on سايٹ دفتر حضرت آيت ا... العظمي صافي گلپايگاني (https://saafi.com)

مرکز > انا لله و انا الیه راجعون

انا لله و انا الیه راجعون

انا لله و انا الیه راجعون

بسم الله الرحمن الرحیم

الذین تتوفیهم الملائکه طیبین یقولون سلام علیکم ادخلوا الجنه بما کنتم تعملون.

چند لمحہ پہلے ایک بیدار مرجع ، عالم ، اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی حرمت کے غیور محافظ و پاسبان ، حق و احکام الٰہی کی گویا زبان ، حضرت ولی عصر ارواحنا فداء کے خادم ، زعیم حوزات علمیہ حضرت آیت الله العظمیٰ صافی گلپائیگانی قدس سرہ الشریف  کا قلب حکم الٰہی سے بند ہوگیا، جن کی روح لقائے پروردگار کی مشتاق تھی ، جو جسم کے حصار کو توڑ کر ملکوت اعلی سے جا ملی۔
اس عظیم اور عالی قدر مرجع کا با افتخار کارنامہ اسلام اور تشیع کی خیر خواہی ،نصیحت اور خدا کے بندوں کے لئے ہمدردی اور دلسوزی ہے۔
اس ناقابل تلافی نقصان پر آپ کے محبوب اور آقا و مولا حضرت بقیۃ الله الاعظم عجل الله تعالی فرجہ الشریف کی بارگاہ اقدس میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ نیز حوزات علمیہ، ایران کے معزز عوام اور دنیا کے تمام خطوں میں مرجعیت کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ پیکر مطہر کی تشییع و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی رضوان الله علیه

موضوع:

  • اخبار›اخبار دفتر و پایگاه
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی تلفن: 37479-025 فکس: 37717479-025 پیامک: 30007479

Source URL:https://saafi.com/ur/news/8542