جمعه: 1403/02/7
Printer-friendly versionSend by email
ليلۃ الرغائب كي مناسبت پر حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي كا پيغام

بسم الله الرحمن الرحیم
و قال ربكم ادعونی استجب لكم
عن رسول الله: لله فی ایام دهركم نفحات الا فتعرضوا لها
نسیم رحمت الٰہی مسلسل چلتی رہتی ہے البتہ خاص مواقع پر زیادہ چلتی ہے ۔ 
لیلۃ الرغائب یعنی ماہ رجب المرجب كی پہلی شب جمعہ ان خاص مواقع میں سے ہے جس كو دعا كرنے والے اور اہل معرفت غنیمت جانتے ہوئے اس كی بركات سے فیضیاب ہوتے ہیں ۔ 
جیسا كہ احادیث میں آیا ہے : دعا عبادت كی روح ہے ۔ الدعاء مخ العبادۃ 
عبودیت و پرستش كی حقیقت خدا كو پكارنا اور اس سے مانگنا اور اس بے نیاز كی بارگاہ میں اپنی جبین نیاز جھكانا ہے ۔ 
امید ہے كہ مومنین اس مبارك و مسعود موقع كو غنیمت سمجھتے ہوئے اسے توبہ و انابہ میں بسر كریں گے اور درگاہ معصومین بالخصوص حضرت بقیۃ اللہ الاعظم كی بارگاہ سے متوسل ہو كر موجودہ حالات میں كلمہ الٰہی كی سرفرازی ، تمام مسلمانوں كی حاجت برآوری اور مشكلات سے نجات اور یمن و بحرین كے مومنین كے لئے نصرت كی دعا كریں گے اور خدا سے دعا كریں كہ عالمی استعمار اور ان كے ایجنٹوں كو اس علاقہ میں ذلیل و رسوا كرے اور مومنین كو آل سعود اور آل خلیفہ كے شر سے محفوظ ركھے ۔ 

انہ سمیع الدعاء 
۵ رجب المرجب ۱۴۳۲
لطف اللہ صافی

 

Thursday / 15 January / 2015