بسم الله الرحمن الرحیم قال اللّه الحکيم: «هُو الَّذي أرسَلَ رَسُولَه بِالهُدی، و دينِ الحقّ لِيُظهرَهُ عَلَی الدِّين کُلِّه وَ لَو کَرِهَ المُشرِکونَ» سلام و صلوات بر پيامبر رحمت حضرت ختمي مرتبت محمّد مصطفي صلّي‌الله عليه و آله که آيين سراسر...
يكشنبه: 26/آذر/1396 (الأحد: 28/ربيع الأول/1439)

Printer-friendly versionSend by email
دہشت کرد تنظیم داعش کے خاتمے کی مناسبت سے مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی کا پیغام

بسم الله الرحمن الرحيم
«وَ مَا رَمَيتَ إذ رَمَيتَ وَ لکِنَّ اللهَ رَمي»

خداوند متعال کا بے حد شکر ہے کہ خدائے بزرگ وبرتر نے اپنے فضل و کرم اور حضرت ولی عصر امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خاص عنایات سے سپاہ اسلام کو سپاہ کفر اور انسان دشمن سپاہ پر کامیابی عطا فرمائی ۔ دشمن اپنے افکار سے شیطان اور صیہونزم کی خدمت میں عمل پیرا تھا کہ جو اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہا تھا ۔

وہابیت اور اس کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی تخریب کار اور دہشت گرد تنظیم داعش کے جرائم اور تخریب کاریوں کی کوئی حد نہیں تھی اور الحمد للہ آج دنیا کے مسلمانوں اور بالخصوص اس علاقے کے مسلمانوں کو ان کے شرّ سے نجات ملی ہے ۔ اس عظیم فتح کے موقع پر ہم خدائے بزرگ و برتر کے شکرگذار ہیں ۔
ہم اس عظیم فتح کی مناسبت سے حضرت بقية الله الاعظم ارواح العالمين له الفداء کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں ۔ اور ہم عراق ، لبنان اور شام کی مظلوم عوام ، بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلند ملت ، ملک کی مسلح افواج ، ہمیشہ سرفراز رہنے والے سپاہ پاسداران اور باافتخار سردار جناب الحاج قاسم سلیمانی کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جن کا اس کامیابی میں کلیدی کردار ہے ۔ اور ہم شہداء کی طیب ارواح پر درود و سلام بھیجتے ہیں ۔ «وَ مَا النَّصر إلَّا مِن عِندِ اللهِ العَزيزِ الحَکيم»
3 ربيع الاوّل سنہ 1439 ہجری
لطف الله صافی

موضوع:

چهارشنبه / 1 آذر / 1396