بسم الله الرحمن الرحیم
نہایت ہی افسوس سے بزرگوار عالم اور اسلام و ولایت کے حقیقی مدافع جناب علامہ محقق حاج سید جعفر مرتضی عاملی رضوان اللہ علیہ کی رحلت کی غمناک خبر دریافت کی ؛ انا لله و انا الیه راجعون ۔
ایک ایسی شخصیت کہ جس نے اپنی بابرکت عمر صحیح تاریخ اسلام ، مذہب حقۂ جعفری ، شبہات کے جوابات اور اہل بیت علیہم السلام کے نورانی معارف کے دفاع میں بسر کی اور عالم اسلام ، حوزات علمیہ اور محققین کے لئے دسیوں نفیس ، گرانقدر اور معتبر کتابیں پیش کیں ۔ اس عالم دین کا فقدان علمی و دینی مراکز کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ ہم اس عظیم نقصان کی مناسبت سے علمائے اعلام ، حوزات علمیہ ، یونیورسٹی کے محترم طالب علم اور بالخصوص لبنان کی شریف عوام اور ان فقید سعید کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے مرحوم کی روح مطہر کی بلندی درجات اور پسماندگانِ محترم کے لئے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں ۔
۲۸ صفر المظفّر ۱۴۴۱
لطف الله صافی