يكشنبه: 1403/02/9
Printer-friendly versionSend by email
افغانستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مناسبت سے عظیم الشأن شیعہ مرجع کا پیغام
افغانستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مناسبت سے عظیم الشأن شیعہ مرجع حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی دام ظلہ الوارف کا پیغام

بسمه تعالی

وَ مَنْ‌ قُتِلَ‌ مَظْلُوماً فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِیِّهِ‌ سُلْطَاناً

افغانستان میں خدا سے بے خبر اور انسانیت سے دور گروہ کے ہاتھوں بہت سے معصوم بچوں اور مظلوم انسانوں کی شہادت اور کثیر تعداد میں زخمی ہونے کا المناک واقعہ دنیائے اسلام میں غم اور افسوس کا باعث بنا ۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ، جو رحمت و ضیافت الٰہی کا مہینہ ہے ، بیگانوں کے کارندوں اور انسانیت کے دشمنوں نے روزہ دار مسلمان خاندانوں کی ایک بڑی تعداد کو عزادار و سوگوار بنا دیا ، اور پیکرِ عالم اسلام پر بہت بڑا وارد کیا ۔

اگر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی امت اور اسلامی ممالک اس طرح کے خوفناک اور وحشتناک جرائم کی مذمت کرتے  اور اسلام کے دشمنوں کے سامنے اپنی خاموشی کو توڑ دیتے تو  انہیں اپنے لئے اس سے زیادہ ذلت و خواری برداشت نہ کرنا پڑتی ،  اور پھر  وحشی و درندہ جانوروں سے بھی سبقت لے جانے والوں میں ایسے خوفناک جرائم انجام دینے اور دنیا کی نظر میں رحمانی اسلام کے چہرے کو داغدار کرنے کی ہمت و جرأت نہ ہوتی ۔

ہم اس دلخراش اور اندوہناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تمام سوگوار خاندانوں اور افغانستان کی شریف قوم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں ، اور خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ اس واقعہ کے عزیز شہداء کی ارواح کو حضرت سید الشہدا علیہ السلام کے ساتھ محشور فرمائے  ، جب کہ بیماروں اور زخمیوں کو شفاء کامل عنایت فرمائے ۔

 

لطف الله صافی /قم المقدسہ

27/رمضان المبارک سنہ 1442  ہجری

 

Monday / 10 May / 2021