جمعه: 1403/02/7
Printer-friendly versionSend by email
به مناسبت عید بزرگ 17 ربیع الأول؛
پیغمبر رحمت (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اور امام صادق علیہ السلام کی عظمت
۱۷ ربیع الاول  کی عظیم عید کی مناسبت سے آیت اللہ صافی گلپایگانی دام ظلہ العالی کے بیانات سے اقتباس

 

بسم الله الرحمن الرحیم

پیغمبر گرامی اسلام ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی صفات و خصوصیات کے بارے میں کئی کتابیں اور بہت زیادہ آثار لکھے گئے ہیں ۔

*  مصنفین اور شعراء کے کلام میں

مسلمانوں میں سے شیعوں اور سنیوں کے ساتھ ساتھ مستشرقین اور اسی طرح عرب و عجم کے شعراء نے بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدح و ثناء میں بہت کچھ لکھا اور کہا ہے ، اور سب نے اس بزرگ ہستی کی توصیف میں اپنی عاجزی کا اعتراف کیا ہے ۔

عجم کے شعراء میں سے جنہوں نے آپ کی مدح و ثناء میں اشعار کہے ہیں ، ان میں سے ایک سروش اصفہانی ہیں جنہیں شمس الشعراء کا لقب بھی  دیا گیا ہے ، وہ اپنے شعری دیوان میں کہتے ہیں :

امروز فسرد آذر برزین * كردند براق مَحْمِدَت را زین

امروز بهشتیان به استبرق * بستند بهشت عدل را آذین

امروز بُوَد فرشتگان را سور * اهریمن، سوگوار و اندوهگین

امروز شكست صفّه كسری * و آمد به جهان یكی درست آیین

امروز به گلْستان دین بشكفت * شمشاد و گل و بنفشه و نسرین

سالار پیامبران ابوالقاسم * آن كرده خطاب، ایزدش: یاسین

چون شعله كشد جحیم آتش را * حبّ وی و آل وی دهد تسكین

عرب کے شعراء نے بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدح و ثنا اور آپ کے فضائل و مناقب میں بہت سے اشعار کہے ہیں ، مثال کے طور پر عرب کے شاعر احمد الشوقی اپنے اشعار میں کہتے ہیں :

وُلِدَ الهُدى فَالكَائِناتٌ ضِیاء*وَ فَمُ الزَّمانِ تَبَسُّمٌ وَ ثَناء

الرُّوحُ وَالملأ المَلائكُ حَولَه *لِلدِّینِ وَالدُّنیا بِه بُشرَاء

وَالعَرشُ یَزهُو وَالحَظیرةُ تَزدَهی *وَ المُنتَهى وَالسِّدرَة العَصمَاء

یہاں تک کہ وہ کہتے ہیں :

بِكَ بَشَّرَ اللهُ السَّماءَ فَزُیِّنَت *وَ تَضَوَّعَت مِسكاً بِكَ الغَبراءُ

یَــومٌ یَتیهُ عَلَى الزَّمانِ صَبــاحُهُ *وَ مَسَاؤُهُ بِمُحمَّدٍ وَضَّاء(1)

یہ ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدح و ثنا اور توصیف میں لکھے گئے اشعار کا ایک نمونہ ہے ۔

* قرآن کی نگاہ میں

ہم جو کچھ بھی کہیں اور دوسرے جس چیز کا بھی اعتراف کر لیں ، لیکن پھر بھی قرآن سب سے بالاتر ہے :

«لَقَدْ مَنَّ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِینَ إِذْ بَعَثَ فِیهِمْ رَسُولاً مِنْ أَنْفُسِهِمْ یَتْلُو عَلَیْهِمْ آیَاتِهِ وَ یُزَكِّیهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَ الْحِكْمَةَ وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِی ضَلاَلٍ مُبِینٍ.»(2)

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت کے  بارے میں بالکل کچھ کہا نہیں جا سکتا ، انسان حیرت زدہ اور مبہوت ہو جاتا ہے ، اور جو لوگ بہت بلند و بالا ہیں ، وہ بھی مبہوت ہو جاتے ہیں ۔

*  امیر المؤمنین علیہ السلام کے کلام میں

امیر المؤمنین علیه الصلاة و السلام جیسی شخصیت کو پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توصیف کرنی چاہئے ۔ اگر آپ آنحضرت کی توصیف دیکھنا چاہتے ہیں تو نہج البلاغہ میں امیر المؤمنین علیہ الصلاۃ و السلام کا وہ خطبۂ شریفہ ملاحظہ فرمایں ، جس میں آپ فرماتے ہیں :

«إِنَّ اللهَ تَعَالَى بَعَثَ مُحَمَّداً نَذِیراً لِلْعَالَمِینَ وَ أَمِیناً عَلَى‏ التَّنْزِیلِ‏ وَ أَنْتُمْ مَعْشَرَ الْعَرَبِ عَلَى شَرِّ دِینٍ وَ فِی شَرِّ دَارٍ مُنِیخُونَ بَیْنَ حِجَارَةٍ خُشْنٍ وَ حَیَّاتٍ صُمٍّ تَشْرَبُونَ الْكَدِرَ وَ تَأْكُلُونَ الْجَشِبَ وَ تَسْفِكُونَ دِمَاءَكُمْ وَ تَقْطَعُونَ أَرْحَامَكُمْ الْأَصْنَامُ فِیكُمْ مَنْصُوبَةٌ وَ الْآثَامُ بِكُمْ مَعْصُوبَة»(3)

یا نہج البلاغہ میں ہی ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں : «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَ رَسُولُهُ أَرْسَلَهُ وَ أَعْلَامُ الْهُدَى دَارِسَةٌ وَ مَنَاهِجُ الدِّینِ طَامِسَةٌ فَصَدَعَ بِالْحَقِّ وَ نَصَحَ لِلْخَلْقِ‏ وَ هَدَى إِلَى‏ الرُّشْدِ وَ أَمَرَ بِالْقَصْدِ صَلَّى اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ وَ سَلَّم‏.»(4)

نیز یہ کہ امیر المؤمنین علی بن ابی طالب علیہما الصلاة و السلام اپنے مشہور خطبهٔ قاصعه (5) میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ایک معجزہ نقل کرتے ہیں ، جس کے بارے میں ایک مؤرخ لکھتا ہے : مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ معجزہ واقع ہوا ہے ، کیونکہ اس زمانے میں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ہم عصر افراد  زندہ تھے ، اور امیر المؤمنین علیہ السلام نے انہی لوگوں کے درمیان یہ خطبہ دیا ، اور وہ سب لوگ جانتے تھے کہ یہ امر واقع ہوا ہے ۔

امیر المؤمنین علی علیہ السلام اس خطبہ میں فرماتے ہیں : «لَقَدْ كُنْتُ مَعَهُ لَمَّا أَتَاهُ الْمَلَأُ مِنْ قُرَیْشٍ. فَقَالُوا لَهُ: یَا مُحَمَّدُ إِنَّكَ قَدِ ادَّعَیْتَ‏ عَظِیماً لَمْ یَدَّعِهِ آبَاؤُكَ وَ لَا أَحَدٌ مِنْ بَیْتِكَ وَ نَحْنُ نَسْأَلُكَ أَمْراً إِنْ أَنْتَ أَجَبْتَنَا إِلَیْهِ وَ أَرَیْتَنَاهُ عَلِمْنَا أَنَّكَ نَبِیٌّ وَ رَسُولٌ وَ إِنْ لَمْ تَفْعَلْ عَلِمْنَا أَنَّكَ سَاحِرٌ كَذَّابٌ»

امیر المؤمنین علی علیه السلام فرماتے ہیں : میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ تھا کہ قریش کا ایک گروہ آیا اور انہوں نے کہا : اے محمد ! تم نے بہت بڑا دعویٰ کیا ہے کہ تمہارے آباء و اجداد میں سے کسی نے یہ دعویٰ نہیں کیا ۔ ہم اتم سے معجزے کا تقاضا کرتے ہیں ، اگر ہمیں معجزہ دکھا دو گے تو ہم سمجھ جائیں گے کہ تم پیغمبر ہو ، ورنہ ہم سمجھ جائیں گے تم ساحر ، جادوگر اور جھوٹے ہو ۔

«فَقَالَ: وَ مَا تَسْأَلُونَ؟ قَالُوا: تَدْعُو لَنَا هَذِهِ الشَّجَرةَ حَتَّى تَنْقَلِعَ بِعُرُوقِهَا وَ تَقِفَ بَیْنَ یَدَیْكَ فَقَالَ: إِنَّ اللهَ عَلى‏ كُلِّ شَیْ‏ءٍ قَدِیرٌ. فَإِنْ فَعَلَ اللهُ لَكُمْ ذَلِكَ أَ تُؤْمِنُونَ وَ تَشْهَدُونَ بِالْحَقِّ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: فَإِنِّی سَأُرِیكُمْ مَا تَطْلُبُونَ وَ إِنِّی لَأَعْلَمُ أَنَّكُمْ لَا تَفِیئُونَ إِلَى خَیْرٍ وَ إِنَّ فِیكُمْ مَنْ یُطْرَحُ فِی الْقَلِیبِ وَ مَنْ یُحَزِّبُ الْأَحْزَابَ. ثُمَّ  قَالَ: یَا  أَیَّتُهَا  الشَّجَرَةُ  إِنْ كُنْتِ تُؤْمِنِینَ بِاللهِ وَ الْیَوْمِ الْآخِرِ وَ تَعْلَمِینَ  أَنِّی رَسُولُ الله فَانْقَلِعِی بِعُرُوقِكِ حَتَّى تَقِفِی بَیْنَ یَدَیَّ بِإِذْنِ اللهِ»

فرمایا : تم کیا چاہتے ہو ؟ انہوں نے کہا : یہاں جو درخت موجود ہے اسے بلاؤ تا کہ وہ تمہارے قریب آ جائے ۔ آنحضرت ن ے فرمایا : اگر خداوند تمہیں یہ امر دکھا دے تو کیا تم ایمان لے آؤں گے ؟ انہوں نے کہا : جی ہاں ...

آپ  نے درخت کی طرف رخ کیا اور فرمایا : اگر تم مجھے جاتے ہو تو آ جاؤ ۔

«فَوَالَّذِی بَعَثَهُ بِالْحَقِّ لَانْقَلَعَتْ‏ بِعُرُوقِهَا وَ جَاءَتْ وَ لَهَا دَوِیٌّ شَدِیدٌ وَ قَصْفٌ كَقَصْفِ أَجْنِحَةِ الطَّیْرِ حَتَّى وَقَفَتْ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللهِ مُرَفْرِفَةً وَ أَلْقَتْ بِغُصْنِهَا الْأَعْلَى عَلَى رَسُولِ اللهِ وَ بِبَعْضِ أَغْصَانِهَا عَلَى مَنْكِبِی وَ كُنْتُ عَنْ یَمِینِهِ. فَلَمَّا نَظَرَ الْقَوْمُ إِلَى ذَلِكَ قَالُوا: عُلُوّاً وَ اسْتِكْبَاراً فَمُرْهَا فَلْیَأْتِكَ نِصْفُهَا وَ یَبْقَى نِصْفُهَا.

فَأَمَرَهَا بِذَلِكَ. فَأَقْبَلَ إِلَیْهِ نِصْفُهَا كَأَعْجَبِ إِقْبَالٍ وَ أَشَدِّهِ دَوِیّاً فَكَادَتْ تَلْتَفُّ بِرَسُولِ اللهِ. فَقَالُوا: كُفْراً وَ عُتُوّاً. فَمُرْ هَذَا النِّصْفَ فَلْیَرْجِعْ إِلَى نِصْفِهِ كَمَا كَانَ. فَأَمَرَهُ  فَرَجَعَ»

امیر المؤمنین علیه السلام فرماتے ہیں : وہ درخت آنحضرت کی طرف آیا ، جب کہ وہ بہت کچھ کہہ رہا تھا ، وہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سامنے کھڑا ہوا گیا ...

قریش حیرت زدہ اور مبہوت ہو گئے ۔ انہوں نے کہا اب اسے حکم دو کہ وہ اپنی جگہ واپس چلا جائے اور اس میں سے آدھا درخت آپ  کے پاس آئے ۔

پیغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  نے حکم دیا تو وہ درخت واپس چلا گیا اور اس میں سے آدھا درخت آپ کے پاس آ گیا ۔

«فَقُلْتُ: أَنَا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ إِنِّی أَوَّلُ مُؤْمِنٍ بِكَ یَا رَسُولَ اللهِ وَ أَوَّلُ مَنْ أَقَرَّ بِأَنَّ الشَّجَرَةَ فَعَلَتْ مَا فَعَلَتْ بِأَمْرِ اللهِ تَعَالَى تَصْدِیقاً بِنُبُوَّتِكَ وَ إِجْلَالًا لِكَلِمَتِكَ»

جب یہ معجزہ رونما ہوا تو اس وقت امیر المؤمنین علی علیہ السلام نے فرمایا : میں وہ سب سے پہلا شخص ہوں جو آپ پر ایمان لایا ہے ۔

*  مستشرقین اور پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت :

المختصر یہ کہ اگر ہم ہر دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی کے  مختلف پہلوؤں کو بیان کریں تو پھر بھی وہ  تمام نہیں ہو سکتے ، یہاں تک کہ بیگانوں اور مستشرقین نے بھی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عظمت کے سامنے اپنی عاجزی کا اعتراف کیا ہے ۔

 توماس کارلایل نے  اپنی کتاب «الأبطال» (جس کا ترجمہ ’’قہرمانان‘‘ کے نام سے شائع ہوا ہے ) ہر صنف اور ہر شعبے کے  قہرمان (یعنی ہر صنف کے برجستہ افراد)  اور اس شعبے میں کامیاب ہونے والوں کا تذکرہ کیا ہے ، مثلاً  البطل فی صورة القائد ، البطل فی صوره الشاعر ۔ ایک مقام پر انہوں نے لکھا ہے : «البَطَلُ فی صُورَةِ النَّبی» پیغمبروں کا قهرمان ۔ وہاں انہوں نے نہ تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تذکرہ کیا ہے اور نہ ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا اور نہ ہی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں بیان کیا ہے ، بلکہ وہ کہتے ہیں : نبوت و رسالے قہرمان ’’محمد‘‘ ہیں ۔

* امام صادق علیه السلام کی شخصیت

حضرت امام صادق علیہ السلام کی شخصیت بھی کچھ ایسی ہی ہے ۔ حضرت امام صادق علیہ السلام نے امت اسلام کے لئے ایک ایسا  مدرسہ قائم کیا  کہ جس  کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ  اگر وہ  نہ ہوتا تو دین ناقص ہو جاتا ۔  اصول و فروع کے بارے میں جو کچھ بھی ضروری تھا ، آپ نے بیان فرمایا  ۔ ابو حنیفہ کہتے ہیں :  «مَا رَأیتُ أفقهَ مِن جَعفَرِ بنِ مُحَمَّد؛ میں نے جعفر بن محمد سے زیادہ فقیہ کوئی نہیں دیکھا ۔ »(6)

یا ابن عقدہ (متوفی سنہ ۳۳۳ ہجری ) جو معتبر محدثین میں سے ہیں اور جنہیں مسلمانوں میں سے شیعہ اور اہل سنت قبول کرتے ہیں ، نے«أسماء الرِّجال الّذین رووا عن الصادق علیه السلام»  نامی اپنی کتاب  میں ان چار ہزار افراد کے نام نقل کئے ہیں جنہوں نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے حدیث نقل کی ہے اور آپ سے علم حاصل کیا ہے ۔ لیکن افسوس ! کہ دوسری بہت سی کتابوں کی طرح یہ کتاب بھی ناپید ہو چکی ہے  ، جسے اب بزرگان صرف یاد کرتے ہیں ۔ (۷)

یا یہ کہ نجاشی نے اپنی  کتاب ’’رجال ‘‘ میں احمد بن عیسیٰ اشعری سے کیا ہے کہ وہ کہتے ہیں :

«قَالَ: خَرَجتُ إلَى الكُوفَةِ فِی طَلَبِ الحَدیثِ فَلَقیتُ بِها الحَسنَ بنَ عَلی الوَشّاء فَسَألتُهُ أنَ یَخرُجَ إلی كِتابِ العَلاء بنِ رَزین القلاء وَ أبان بن عُثمان الأحمر فَأخرَجَهُما إلیّ فَقُلتُ لَهُ: أحَبُّ أن تُجیزَهُما لِی. فَقَال لِی: یَا رَحِمَك اللهُ وَ ما عَجَلتُك أذهَب فَاكتُبهُما وَ أسمع مِن بعد. فَقُلتُ: لا آمُنُ الحَدثان‏. فَقَال: لَو عَلِمتُ أنَّ هذا الحَدیثَ یَكُونُ لَه هذَا الطَّلب لاستَكثَرتُ مِنهُ فَإنّی أدرَكتُ فِی هذَا المَسجِد تِسعمِائة شیخٍ كُلٌّ یَقُولُ حَدَّثَنی جَعفَرُ بنُ مُحمَّد ؛ میں علم حدیث کی طلب میں کوفہ گیا ،  اور وہاں حسن بن علی وشا کی خدمت میں پہنچا اور ان سے کہا: مجھے علاء بن رزین اور ابان بن عثمان احمر کی کتاب دے دیں تا کہ میں اس سے نسخہ تحریر کروں۔ انہوں نے مجھے وہ دونوں کتابیں دیں۔

میں نے کہا: روایت کی اجازت بھی دے دیں۔

فرمایا: خدا تم پر رحمت کرے ، تمہیں کس قدر جلدی ہے ، انہیں لے جاؤ اور لکھو اور پھر اسے میرے پاس لے کر آؤ اور مجھے سناؤ تا کہ میں سنوں اور اس کے بعد تمہیں روایت کی اجازت دوں گا۔

میں نے کہا: میں آئندہ زمانے کے واقعات سے مطمئن نہیں ہوں۔

حسن بن وشا نے کہا: حیرت ہے! اگر مجھے معلوم ہوتا کہ حدیث کے ایسے چاہنے والے ہیں تو میں اس سے زیادہ جمع کرتا۔ میں نے مسجد کوفہ میں ۹۰۰ شیوخ کو درک کیا اور سب کے سب یہ کہتے تھے: مجھ سے جعفر بن محمد نے حدیث بیان کی ہے۔»(8)

*  اہل بیت علیہم السلام کا اعلیٰ مقام

یہ کیسا عظیم مدرسہ اور یونیورسٹی تھی ؟ اور یہ ہستیاں کیسے کیسے بلند پایہ علوم و معارف کی حامل تھیں ؟ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ معلوم ہوا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جو بارہا فرماتے تھے کہ : «أُذَكِّرُكُمُ‏ اللهَ‏ فِی أَهْلِ بَیْتِی»(۹)یا «لَا تُعَلِّمُوهُمْ‏ فَهُمْ أَعْلَمُ مِنْكُمْ» (۱۰) رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یہ سب صرف اپنے خاندان کی محبت میں بیان نہیں کر رہے تھے بلکہ یہ ان بزرگ ہستیوں کے درجات و مقامات اور علوم کی وجہ سے تھا ۔

چوتھی صدی ہجری میں ہمارے بزرگ علماء میں سے احمد بن عبد العزیز المعروف بہ ابن عیاش کی ایک کتاب ہے کہ جس کا نام «مُقتَضَب الأثَر فِی النَّصِّ عَلی الائمَّة الإثنی عَشَر» ہے ۔ میں نے پچاس سال سے بھی پہلے اس کا ایک نسخہ دیکھا تھا کہ جو اچھی کیفیت میں چاپ نہیں ہوا تھا ۔ میں نے اسے دوبارہ چاپ کرنے کا ارادہ کیا ۔ یہ ثابت کرنے کے لئے کہ یہ کتاب اس زمانے (چوتھی صدی ہجری) کی ہے ؛ میں نے اس کی تمام دستاویزات اور شواہد کو ملاحظہ کیا اور دوسری کتابوں کو بھی استخراج کیا کہ جنہوں نے اس کتاب کے بعد اس سے روایت کیا تھا ۔ پھر میں نے اس کا مقدمہ لکھا اور اس میں اہلبیت علیہم السلام کی عظمت کے بارے میں جامعۃ الأزہر کے رئیس عبد اللہ شبراوی کا قول نقل کیا ۔ الشیخ عبد الله الشبراوی کی «الإتحاف بحبّ الأشراف»نامی کتاب ہے کہ جو فضائل سادات کے موضوع پر لکھی گئی گئی ہے ۔ وہ اس کتاب میں بعض اہل علم کے اقوال کو نقل کرتے ہوئے کہتے ہیں : « إنَّ آلَ البَیتِ حَازُوا الفَضَائلَ كُلَّها عِلماً وَحِلماً وَ فَصَاحَةً، وَ ذَكاءً وَ بَدیهَةً وَ جُوداً وَ شُجَاعَةً. فَعُلُومُهُم لا تَتَوَقَّفُ عَلى تَكرارِ دَرسٍ، وَلا یَزیدُ یَومَهُم فِیها عَلى مَا كَانَ بِالأمسِ. بَل هِیَ مَواهِب مِن مَولاهِم. مَن أنكَرَها وَ أرادَ سَترَها كَانَ كَمَن أرادَ سَترَ وَجهِ الشَّمسِ. فَمَا سَأَلَهُم فِی العُلومِ مُستَفید وَ وَقفوا وَلا جَرى مَعَهُم فی مِضمَار الفَضلِ قَومٌ إلّا عَجَزُوا وَ تَخَلَّفُوا وَ كَم عَایَنُوا فِی الجِلاد و الجِدالِ أمُوراً، فَتَلَقَّوها بِالصَّبرِ الجَمیلِ، وَمَا استَكَانُوا و ما ضعفوا تقرّ الشقائق إذا هدرت شقائقهم و تصغی الأسماع إذا قال قائلهم و نطق ناطقهم سجایا خصهم بها خالقهم»

اہلبیت علیہم السلام کے فضائل کے منکر کی مثال اس شخص کی مانند ہے کہ جو سورج کو ڈھکنا چاہتا ہو ۔ اب تک کوئی ایسا شخص نہیں ہے کہ جس نے ان سے سوال کیا ہو اور انہیں اس کا جواب معلوم نہ ہو ۔

یہاں تک کہ الشیخ عبد اللہ الشبراوی کہتے ہیں : «وَقَد أشرَقَ نُورُ هذِه السِّلسلةِ الهَاشِمیّة، وَالبیضَةُ الطَّاهرة النبویة،و العِصَابة العَلَویة،وَ هُم إثنا عشر اماماً مَناقِبُهم عَلیة،وَ صِفاتهم سَنِیة،وُ نُفُوسُهم شَریفَة أبیه، و أرومَتُهم كریمة محمّدیة. ثم ذكر اسمائهم الشریفة علیهم الصلوة والسلام... »

ہمیں اہلبیت علیہم السلام اور ان بزرگ ہستیوں سے ہم تک پہنچنے والی ہدایات اور علوم و معارف کی قدر و اہمیت کو سمجھنا چاہئے اور اس کے علاوہ ہمیں یہ علوم و معارف دنیا والوں تک پہنچانیں چاہئیں تا کہ  حقیقت  و معرفت کے تشنہ اس بے نظیر اقیانوس سے بہرہ مند ہو سکیں  ۔ انشاء اللہ ۔

حوالہ جات :

  ۱. یہ شعر کتاب ’’الشوقیات احمد الشوقی‘‘  چاپ دار الشروق مصر ، میں ذکر ہوا ہے ۔

۲ . سورۂ  آل عمران ، آیت : 164.

۳ . نهج البلاغة ، خطبه۲۶.

۴ . ایضاً؛ خطبه۱۹۵.

۵ . ایضاً؛ خطبه۱۹۲.

۶ . طبقات الحفاظ؛ الذهبی، الطبقة الخامسة، ص۱۶۶.

۷ . رجال علامہ حلی؛ دوسری قسم ، چوتھا باب ، احمد بن محمد بن سعید المعروف به ابن عقدة کے حالات زندگی۔رجال طوسی کے مقدمہ میں اس کتاب کی طرف اشارہ ہوا ہے ۔

۸ . رجال نجاشی؛ شرح حال حسن بن على بن زیاد الوشا.

۹ . بحارالانوار؛ج۲۳،باب۷،حدیث۱۰.

۱۰ . كافی؛ جلد۱، بَابُ مَا نَصَّ اللهُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُولُهُ عَلَى الْأَئِمَّةِ.

Saturday / 23 October / 2021